Get Adobe Flash player

پاک فوج کے آپریشن خیبر 2نے دہشتگردوں کے قدم اکھاڑ دیئے ،عاصم سلیم باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن خیبر 2 نے خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے قدم اکھاڑ دئیے ہیں ' دہشت گرد خیبر ایجنسی کو متبادل پناہ گاہ بنانے کے بعد بھی بچ نہیں سکے ' سپین قمر میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملوں کو ناکام بنا دیا ہے ' دہشت گرد 17لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے خیبر ایجنسی میں قدم اکھاڑدئیے گئے ہیں ۔ آپریشن ضرب عضب کی وجہ ے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبر ایجنسی کے علاقے سپین قمر میں 60 سے زائد دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔سیکیورٹی فورسز کے منہ توڑ جواب دینے پر وہ 17 لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کو متبادل پناہ گاہ بنایا لیکن وہ وہاں بھی بچ نہیں سکے۔