ایسٹ ترکستان موومنٹ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے،پاکستان

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے چین کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے بعد ایک اعلامیے میں کہی گئی ۔بیان کے مطابق نواز شریف نے چین کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور کمپنیوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چین کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 20 سے زیادہ معاہدے ہوئے ہیں جن میں ایٹمی ری ایکٹر اور گوادر پورٹ شامل ہیں۔