Get Adobe Flash player

شیخ چلی کا خواب ادھورا ،علی بابا چالیس چور ناکام ہوگئے،امیر مقام

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ شیخ چلی کاخواب خواب ہی رہ گیا،علی باباچالیس چورناکام ہوگئے ہیں،محمدنوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں اورکل بھی رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ 20کروڑعوام کی فتح ہوئی ہے جس پرانہیں مبارکبادپیش کرتاہوں،ترقی کاپہیہ چلتارہیگااورپاکستانی عوام کی تقدیرانشاء اللہ موجودہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوںکی بدولت بدلے گا۔انہوںنے کہاکہ اقتصادراہداری گیم چینجرہے،پاکستان چائنیزعوام اورسرمایاکاروںکیلئے ہرقسم کے تعاون کویقینی بنائیںگے، پاکستان میںاگرکوئی غیرمتنازعہ چیزہے تووہ پاکستان چین دوستی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سپریم کورٹ میںپانامہ کیس کے حوالے سے وزیراعظم محمدنوازشریف کے حق میںدیئے گئے فیصلے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں انجینئرامیرمقام نے چائناسنٹرمیںمختلف معاہدوںکے یاداشتوںپردستخط کے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اقتصادی راہداری کے حوالے سے کئی منصوبوںکی مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے گئے۔اس موقع پرمشاہدحسین سید،صدوراسلام آباد چیمبرآف کارمرس،سرحدچیمبرآف کامرس،راولپنڈی چیمبرآف کامرس،مردان چیمبرآف کامرس،چیئرمین واپڈاسمیت مختلف چائناکمپنیز کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجودتھیانجینئرامیرمقام نے کہاکہ جب2013کے عام انتخابات کے بعدپاکستان مسلم لیگ(ن)اقتدارمیںآئی تووطن عزیز کی معیشت کومیںتوانائی کی شدید قلت کاسامنا سمیت افراط زر کادبائو،زرمبادلہ کی شرح میںاتارچڑھائواورامن وامان کے مخدوش صورتحال کاسامنا تھامگر الحمداللہ موجودہ وفاقی حکومت کی بہترین پالیسیوںاورمحمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت کی بدولت متزلزل عالمی اقتصادی حالات کے باوجودآج پاکستان میں معیشت کی سانسیں سنبھل گئی ہیں اورشدیدبحرانوںپاقابوپانے کیلئے ہماری کاوشیں ہمیشہ جاری رہی جس کی بدولت پاکستان میںاقتصادی حالات بہترہوئی۔انہوںنے کہاکہ چین کی تعاون سے اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان کی تقدیربدل دیگابلکہ یہ منصوبہ پورے خطے کی خوشحالی وترقی کی ضامن ہے اوربالکل اسی طرح گوادرپورٹ سمیت دیگربنیادی منصوبوںکابھی چین اورپاکستان کی معیشت پردور رس اثرات مرتب کریںگے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کی معاشی سرگرمیاںپورے خطے میںاستحکام لائیںگے ،کراچی جومعیشت کاحب تھاایک رشاہوازخم بن چکا تھامگرالحمداللہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی بہترین پالیسیوںکی بدولت نہ صرف کراچی میںامن کاقیام ممکن ہوابلکہ بلوچستان میں بھی فراری خوداپنے آپ کوحکومت کے حوالے کررہے ہیںاوراسی طرح خیبرپختونخوامیںبھی امن کاقیام ممکن ہوا۔