Get Adobe Flash player

شفاف تحقیقات کیلئے نواز شریف استعفی دیں، سپریم کورٹ بار کا مطالبہ

پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وکلا تنظیموں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی موجودگی میں جے آئی ٹی معاملے کی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی کیونکہ تمام افسران وزیر اعظم کے ماتحت ہیں۔ آفتاب باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم استعفی دیں تاکہ جے آئی ٹی معاملے کی آزادانہ تحقیات کر سکے،ادھر پاکستان بار کونسل نے پانامہ کا فیصلہ جے آئی ٹی کے فیصلے سے مشروط قرار دیدیا ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار نے فیصلے کو آئین اور قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔