Get Adobe Flash player

قندیل کی موت کے بعد فاقوں کی نوبت آگئی، والدین

بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستان کی مشہور ماڈل فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت بعد حالات اتنے برے ہوگئے تھے کہ فاقوں کی نوبت آگئی تھی۔مختصروقت میں سوشل میڈیا پر اپنی دھاک جمانے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اورماڈل قندیل بلوچ کو دنیا سے گزرے ایک سال ہوچکا ہے اور ان کی موت نے جہاں لوگوں کو غمزدہ  کیا وہیں ان کے والدین بھی اب تک مشکلات کا شکار ہیں۔قندیل کے والد عظیم بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ان کی بیٹی دنیا سے گئی ہے وہ سخت مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے قندیل کو اپنا بیٹا قرارد یتے ہوئے کہا کہ جب تک قندیل زندہ تھی ہمیں کبھی مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ وہ نہ صرف ہمارے گھر کا کرایہ دیتی تھی بلکہ کھانے پینے اور دوائیوں تک کا خیال رکھتی تھی لیکن اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ میرے اور میری اہلیہ کے پاس اکثر کھانے اور دوائیوں تک کیلئے پیسے نہیں ہوتے میری خدا سے دعا ہے کہ کبھی کسی غریب کے گھربیٹی پیدا نہ ہو۔