Get Adobe Flash player

دنیا بھر میں ایموجیز ڈے منایا گیا

اشاروں کی زبان سے ترقی کر کے لفظوں کی زبان ایجاد کرنے والا حضرتِ انسان اب دوبارہ اشاروں کی طرف لوٹ رہا ہے۔ سوشل میڈیا ہو یا موبائل، ایموجیز کے بغیر پیغام نامکمل لگتا ہے۔ ایموجیز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ 17 جولائی کو دنیا بھر میں ایموجیز ڈے کے طور پر منایا گیا۔اس حوالے سے نیویارک کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کو پیلی روشنیوں سے روشن کیا گیا جبکہ لندن کے رائل اوپیرا ہاس میں 20 مشہور اوپرا اور بیلٹ رقص کو ایموجیز کی شکل میں پیش کیا گیا۔ ایموجیز سوشل میڈیا اور موبائل پر استعمال ہونے والی وہ اشکال ہیں جو مختصر پیغامات پہنچانے میں استعمال ہوتی ہیں۔