Get Adobe Flash player

کراچی میں بارش،13جاں بحق، فوج کی امدادی کارروائیاں

13جاں بحق، فوج کی امدادی کارروائیاںکراچی میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور مختلف حادثات میں 4 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہرقائد میں گزشتہ رات سے ہونے والی ابر رحمت شہریوں کے لئے زحمت بن گئی اور شہر کی کئی اہم سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ کرنٹ لگنے اور مختلف واقعات میں 4 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بارش کے باعث لیاقت آباد، گرو مندر کے اطراف، صدر ، نیپا، صفورا چورنگی، ایم اے جناح روڈ اور اسٹیڈیم روڈ سمیت کئی اہم سڑکیں زیر آب آگئیں۔سڑکوں پر پانی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا، نیوکراچی، بلدیہ، نیلم کالونی، پرانی سبزی منڈی، لیاری، گبول ٹان اور انڈا موڑ پر کرنٹ لگنے، دیواریں گرنے اور مختلف واقعات پیش آئے۔لیاری کے علاقے ڈڈیال چوک، گبول ٹان اور انڈا موڑ پر کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔