Get Adobe Flash player

عید الالضحیٰ کے قریب آتے ہی مختلف علاقوں میں بھی مویشی منڈیاں سج گئیں

عید الالضحیٰ کے قریب آتے ہی دیگر شہروں کی طرح سکھر کے مختلف علاقوں میں بھی مویشی منڈیاں سج گئیں ہیںمگر خریدار منڈیوں سے غائب ہیںمویشی منڈیوں اور پرائیوٹ سیکٹر کے مویشی مالکان نے اپنے اپنے جانوروں کو دلہنوں کی طرح سجا کران کی قیمتوں میںبے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے خریداروں کی آمد اور مویشیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والوں کی چیخیں نکل پڑی ہیں ، شہر یوں کی جانب سے عید قربان پر زائد منافع کمانے کیلئے مختلف علاقوں میں فروخت کیلئے کھڑے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیںسکھر کی مویشی منڈیوں میں دنبہ15  ہزار سے لیکر27ہزار ، بکرا 20  ہزار سے 45 ہزار ،گائے ایک لاکھ سے لیکر8لاکھ ، بیل 2 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے جو عام خریدار کی قوت سے باہر ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب امسال سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہیں خریداروں کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر مویشیوں کے ریٹ آسمان تک جا پہنچے ہیں لگتا ہے مہنگائی کا طوفان جانوروں پربھی آگرا ہے سنت ابراہیمی ادا کرنے کیلئے مہنگا جانور خریدنے پر مجبور ہیں