Get Adobe Flash player

کراچی کی صورتحال سے ملک بھر میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات سے شہریوں کو محفوظ بنانا شاید حکومت کی ترجیحات کا حصہ نہیںہے ۔کراچی کی صورتحال سے ملک بھر میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ تحریک انصاف مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد کراچی میں سیلابی کیفیت پر چیئرمین تحریک انصاف نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے بعد کراچی انتظامیہ اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر انتہائی مایوسی کن ہے۔ جانی و مالی نقصان قابل افسوس ہے ۔ عمران خان نے پارٹی قیادت اور کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان حکومت کی امداد کا انتظار کئے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت نکلیں، مکمل اختیار اور وسائل کے باوجود مقامی اور صوبائی حکومتوں کا اس ضمن میں کام نہ کرنا مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے،  ناگہانی آفات سے شہریوں کو محفوظ بنانا شاید حکومت کی ترجیحات کا حصہ نہیںہے ۔کراچی کی صورتحال سے ملک بھر میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ تحریک انصاف مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی، تمام شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کیلئے فکر مند ہیں، ضرورت پڑی تو پختونخوا حکومت امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔