Get Adobe Flash player

گلے کے کامیاب آپریشن کے بعد کلثوم نوازشریف گھر منتقل

نوازشریف اور کلثوم نوازکے پوتے زید حسین نواز نے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز نے ایک تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم آپریشن کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔  دادی کلثوم نواز کی صحت کے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اور سب کو عید مبارک۔زید حسین نواز نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے دادا نوازشریف اور دادی کلثوم نواز کے ہمراہ صوفے پر براجمان ہیں۔واضح رہے کہ کلثوم نواز کو گلے کا کینسر لاحق ہے اور وہ اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں جہاں نواز شریف بھی موجود ہیں۔