Get Adobe Flash player

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

میانمار کی حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ برما میں آنگ سان سوچی نے فوج کے ساتھ مل کر مسلمانوں کا قتل عام کیا، اس بربریت پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اسلامی ممالک کے ادارے اور تنظیمیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس ظلم بربریت پر مسلمانوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے جب کہ مسلمانوں کی نسل کشی کی سخت مذمت کرتے ہیں،قرارداد میں آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اس نسل کشی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔