راشدمنہاس شہیدکے مزار پر پاک فضائیہ کے دستے کی سلامی

یوم پاک فضائیہ کے  موقع پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے اپنے شہیدوں کو خراج  عقیدت پیش کیا ، کالا پل کے قریب آرمی قبرستان میں راشد منہاس شہید کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حسیب پراچہ تھے۔آرمی قبرستان میں راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کر نے کے پاک فضائیہ کے جوانوں نے پریڈ کی، مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حسیب پراچہ نے راشد منہاس کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس بھی موجود تھے۔راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔ 20 اگست 1971کو تربیتی پروازکے دوران اپنے انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔راشدمنہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہازکا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور جہاز تباہ کرلیا مگر جہاز کو دشمن کے علاقے میں لے جانے نہیں دیا۔راشدمنہاس نے اپنے اس زندہ دل کارنامے پر جام شہادت نوش کیا۔ اور اس بات کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزازنشان حیدرسے نوازا گیا۔