Get Adobe Flash player

سینیٹ کمیٹی کا روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میانمار جانے کا اعلان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے برما جانے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی  گئی ہے جو سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔  قرارداد کے متن میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق رونگیا مسلمانوں کے علاقے راکھین کا دورہ کرے گی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سینیٹ میں آکر حکومت کا مقف واضح کریں اور حکومت پاکستان فوری طور پر میانمار حکومت سے رابطہ کرے جب کہ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری سے بھی رابطہ کیا جائے اور روہنگیا کی تازہ صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی جائے۔