Get Adobe Flash player

نوازشریف کیخلاف مقدمہ پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر آیا، مریم نواز

مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نوازکا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف کیا فیصلہ آیا مقدمہ پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر آیا۔ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو سیاست میں خود کو منوانے کے لئے لڑکوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ہمارے خاندان میں بھی خواتین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی تھیں لیکن میں نے یہ روایت بدل دی اور اس سے قبل جب 1999 میں فوجی آمر نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تو میری والدہ نے مسلم لیگ (ن) کی کمان سنبھالی، جدوجہد کی اور جب سب لوگ گھروں میں چھپ گئے تھے تو میری والدہ نے ہی ایک آمر کو للکارا تھا۔ کلثوم نواز کی اس وقت کی جدوجہد ہی کی وجہ سے آج مجھے ہرجگہ کلثوم نواز نظر آتی ہیں اور ہماری جماعت ملک کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ  نوازشریف کے خلاف کیا فیصلہ آیا مقدمہ پاناما پر چلا اور فیصلہ اقامہ پر آیا  نوازشریف نے تو یہ فیصلہ مانا قانون اور آئین پر چلتے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد بھی کیا لیکن عوام نے اس غلط فیصلے سے انکار کردیا اور آج نوازشریف کا ہر چاہنے والا  اور ووٹر اپنے قائد کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔