کلثوم نواز کاغذات منظور ی کیس، ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواستوں پر پر ریٹرنگ آفیسر کو 13 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ایک ہی نوعیت کی چار مختلف درخواستوں میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر ، عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری، مقامی ووٹر نبیل شہزاد اور سرفراز حسین ایڈووکیٹ نے الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔ درخواستوں میں کلثوم کے کاغذات نامزدگی پر مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرنگ آفیسر نے کلثوم نواز کے خلاف اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا۔