Get Adobe Flash player

ترقیاتی منصوبوں کیلئے سعودی تعاون کو قدر کی نگاہ سے د یکھتے ہیں، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ترقیاتی منصوبوں کیلئے سعودی تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ وہ  پیر کو   سعودی سفیر نواف سعید المالکی   سے  ملاقات  میں گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی مثالی ہے، ہم اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقیاتی منصوبوں کیلئے سعودی تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔