Get Adobe Flash player

خدانے نواز شریف اور بیگم کلثوم کو سرخرو کیا، آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدواربیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کے خارج ہونے کے بعد لیگی متوالے خوش ہیں اور وہ اپنی امیدوار کیلئے دعا گو ہیں اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کو عوام کے سامنے سرخرو کیا نواز شریف کے پہلے بھی ہاتھ صاف تھے اور آج بھی صاف ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ آئندہ بھی نواز شریف او ر ان کے خاندان کو سرخرو کریگا انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی تین مختلف فورمز پر چیلنج ہو چکے ہیں جن میں انہیں فتح نصیب ہوئی ہے۔