Get Adobe Flash player

پاکستانی طالبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا اعلی ترین تعلیمی ایوارڈ حاصل کرلیا

برطانیہ میں پاکستانی طالبہ نے 58 ممالک کے 327 طالب علموں کو مات دیتے ہوئے اعلی ترین تعلیمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی طالبہ کنزی عظیمی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سعید بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور غیر معمولی کارکردگی پر انہیں سعید پرائز سے نوازا گیا۔ بیان کے مطابق 58 ممالک کے 327 طالب علموں میں سے پاکستانی طالبہ کنزی عظیمی کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔یونیورسٹی کے صدیوں پرانے شیلڈونین تھیٹر میں منعقدہ پروقار تقریب میں سعید بزنس اسکول کے ڈین پیٹر ٹوفانو نے کنزی عظیمی کو اس ایوارڈ سے نوازا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق ہر سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علم کو اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔