Get Adobe Flash player

پاک امریکا افغان مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

آئی ایس پی آر کے مطابق کابل میں ہونے والے سہہ فریقی مذاکرات میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پاکستان، امریکا اور افغانستان کے سہہ فریقی مذاکرات ہوئے، جس میں 6 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات میں شامل تینوں فریقین نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی تاہم داعش کا خاتمہ مشترکہ کوششوں اور مزید تعاون سے ہی ممکن ہے۔ مذاکرات میں باہمی مفادات اور تحفظات جب کہ پاکستان اور افغانستان کیاجلاس میں سرحد پارفائرنگ اور انسداد دہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔