Get Adobe Flash player

کابل حملے میں سے متعلق وزیراعظم کے بیان کی خبر درست نہیں، ترجمان

ترجمان وزیراعظم نے کہا ہے کہ کابل حملے میں پاکستانی کے ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر درست نہیں ہے۔ترجمان وزیراعظم نے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا میں کابل حملے میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان غلط چھاپہ گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے کسی صحافی کو کوئی بیان نہیں دیااور اخبارات میں چھپنے والی خبر درست نہیں ہے،مذکورہ خبر میں وزیراعظم سے منسوب بیان کسی صورت قابل قبول نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہمیشہ کہتے رہے ہیں پاکستان پر ہونے والے حملے سرحد پار سے ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ بعض اخبارات میں وزیراعظم سے متعلق یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال مئی میں کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں پاکستانی ملوث تھا۔