Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

حکومت پاکستان برما کے مسلمانوں کے معاملے پرموثرکردارادا کرے، مفتی منیب

چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان برما کے مسلمانوں کے معاملے پرموثر کردار ادا کرے.امیرجماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماں نے 10 ستمبر کو برمی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مظاہرے پراتفاق کیا۔ملاقات کے دوران مفتی منیب الرحمان  کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارہ انسانی حقوق سے کوئی موثر آواز سنائی نہیں دی گئی، ترکی نے ضرور اقدام کیے لیکن امت مسلمہ کی جانت سے آواز نہیں آئی،

...تفصیل

بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔سابق سی پی اوسعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں اپیلیں دائر کی ہیں جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انسدادد ہشتگردی کی عدالت نے ان کی طرف سے پیش کیے جانے والے شواہد کو نظر انداز کیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا غیر قانونی ہے لہذا سزاں کو کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں بری کیا جائے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس میں سابق سی پی

...تفصیل

سندھ ہائی کورٹ کا آئی جی سندھ کوعہدے پر برقراررہنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کوعہدے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ کوعہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ فیصلے میں سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو پولیس ایکٹ 1861 کے مطابق کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا اورکہا کہ آئی جی سندھ کو3 سال کی مدتِ ملازمت سے پہلے نہیں ہٹایا جاسکتا جب کہ عدالت نے 7 جولائی کا سندھ حکومت کا پولیس افسران کی تقرری و تبادلے کے دونوں نوٹیفکیشن بھی کالعدم قراردے دیے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 30 مئی

...تفصیل

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کے لیے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہوں گے۔ رجسٹرار آفس نے عمران خان، جہانگیر ترین،

...تفصیل

امریکہ نے پاکستان کو عزت دینے کے بجائے رسوائی سے دو چار کیا،فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو عزت دینے کی بجائے امریکا نے رسوائی سے دو چار کیا۔جمعیت علمائے ا سلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے بنوںمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نئے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی صورت میں پاکستان اس قابل ہوا کہ متبادل وسائل پیدا کرے، چین کی سرمایا کاری کوخوش آمدید کہتے ہیں۔مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 40ملکوں کااتحاد برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہے، ہمارے حکمران

...تفصیل

امریکی جارہیت کسی صورت قبول نہیں ،قوم متحد ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ امریکی جارحیت کسی صورت قبول نہیں ،سامراجی دبائوایک ناکام حربہ ہے جس کے خلاف قوم متحدہے ،امریکی دھمکیوں اوربرمامیں مظلوم مسلمانوں پرڈھانے جانے والے ظلم کے خلاف قائدجمعیت کے حکم پر8سے 15ستمبرتک پرامن ملک گیراحتجاج کیاجائے گا،کارکنان جمعہ کوہونے والی احتجاجی ریلیوں میں بھرپورشرکت کرکے تاریخ سازاحتجاج ریکارڈکرائیںاور سامراجی قوتوں کوپیغام دیدیں کہ ملکی سلامتی اوروقارپرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ان خیالات

...تفصیل