Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

خواجہ آصف کا افغان ہم منصب کو ٹیلی فون ،قریبی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

وزیر خارجہ  خواجہ  آصف  نے ا فغان  ہم منصب  صلاح  الدین  کو ٹیلی فون  کیا  جس  میں دونوں  نے قریبی  تعلقات  قائم کرنے پر اتفاق  کیا، وزیر خارجہ  خواجہ آصف  کا کہنا  ہے کہ پاکستان افغانستان  سے تعلقات  کو بہت  اہمیت دیتاہے ،دیرپا امن واستحکام  کے لیے افغان عوام  پر مشتمل  مفاہمتی  عمل  کی حمایت  کرتے ہیں  سیاسی  ، معاشی  تجارتی  سمیت  تمام شعبوں  میں تعلقات  کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔بدھ کو وزیر خارجہ  خواجہ  آصف  نے ا فغان  ہم منصب  صلاح  الدین  کو ٹیلی فون  کیا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان

...تفصیل

سعودی عرب سے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں،خرم دستگیر

وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان سعودی  عرب تعلقات  تاریخی ،برادرانہ،اور باہمی  مفاد پر مبنی ہیں،سعودی عرب  کے ساتھ  اپنے خصوصی  تعلقات  کر مزید وسعت دینا چاہتے دینا چاہتے ہیں،پاک چین  اقتصادی  راہداری  سے پورے خطے  کو فائدہ  ہوگا۔بدھ کو  خرم دستگیر  سے سعودی  سفیر  نواف  المالکی نے ملاقات کی ۔جس میں خرم دستگیر  نے کہا کہ  پاکستان ،سعودی عرب تعلقات تاریخی برادرانہ اور باہمی مفاد پر مبنی  ہیں۔ پاک چین اقتصادی  راہداری  سے  پورے خطے  کو فائدہ  ہوگا۔ سی پیک  سے سعودی  عرب ،مشرق وسطیٰ کی

...تفصیل

اب ہمارے نہیں دنیا کے ڈومور کا وقت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں لہذا اب ہمارے نہیں دنیا کے ڈو مور کا وقت ہے۔جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتنی قربانیوں کے باوجود بھی ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن اب ہمارے نہیں دنیا کے ڈو مور کا وقت ہے، اب دشمن کی پسپائی اور ہماری ترقی و کامیابی کا وقت ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ قومی اتحاد آج وقت کی اہم

...تفصیل

جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب، آرمی چیف مہمان خصوصی

جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلی سیاسی و عسکری شخصیات شریک ہیں۔جی ایچ کیو میں جاری تقریب میں پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو سراہا اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جبکہ ایئر چیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔اس کے علاوہ تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن

...تفصیل

انصارالشریعہ سے تعلق کے الزام میں جامعہ کراچی کے لیکچرار اوران کا بیٹا گرفتار

پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تنظیم انصار الشریعہ سے تعلق کے الزام میں جامعہ کراچی کے استاد اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔انصار الشریعہ کے گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ سیکیورٹی اداروں نے جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں چھاپہ مار کر لیکچرار اور ان کے بیٹے دانش کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دانش مبینہ طور پر سائٹ ایریا اور عزیز آباد میں پولیس اور ٹریفک پولیس پر حملوں میں

...تفصیل

چیرمین سینیٹ کا ہزاروں طلبہ کا ریکارڈ ایجنسیوں کو دینے پر اظہار تشویش

چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خط لکھ کر ہزاروں طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کے حوالے کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان کو لکھے گئے خط میں یونیورسٹی کے طلبا کا ریکارڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ خط میں کہا گیا کہ جامعہ میں داخلے کے وقت مقامی تھانے سے کریکٹر سرٹیفکٹ لینے کے فیصلے پر تشویش ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس سے رابطہ کرنے پر طلبا میں خوف اور بے

...تفصیل