Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

وکلا بینچ تنازع،صدر ملتان ہائیکورٹ بار نے غیر مشروط معافی مانگ لی

ہائی کورٹ ملتان بینچ کے فاضل جج سے بدتمیزی سے متعلق نوٹس پر صدر ملتان ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی نے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملتان میں وکلا کی ہائیکورٹ کے سینئیر جج کے ساتھ بدتمیزی کیس کی سماعت ہوئی۔ صدر ملتان ہائی کورٹ بار شیر زمان صدیقی نے پیش ہوکر غیر مشروط معافی نامہ جمع کرادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جج سے کوئی بدتمیزی نہیں کی نہ ہی تختی اکھاڑی۔سینئیر وکیل کی جانب سے معافی نامے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ واقعہ سے مجھے انتہائی دکھ ہوا آپ

...تفصیل

خواجہ اظہار حملہ؛ انصارالشریعہ کے سربراہ اور ملزمان کے والدین کے اہم انکشافات

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملہ کرنے والی تنظیم انصارالشریعہ کے سربراہ اور ملزمان کے والدین نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔انصارالشریعہ کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے انصارالشریعہ نے 2015 کے آخر میں تنظیم کا آغاز کیا، تنظیم کے القاعدہ سے الحاق اور تعاون کے لئیعبداللہ بلوچ سے رابطہ کیا گیا۔ جس پر عبداللہ بلوچ نے اپنی مددآ پ کے تحت کام کرنے کو کہا، عبداللہ بلوچ 2012 تک کراچی میں تھا تاہم 2012 میں چھاپے کے دوران عبداللہ کے ٹھکانے سے اسلحہ اور

...تفصیل

ہمایوں سعید بالی ووڈ حسیناں کے دیوانے نکلے

نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں کرینہ کپور بہت پسند ہیں اور اگر انہیں موقع ملا تو وہ کرینہ کپور کے ساتھ فلموں میں کام کرنا چاہیں گے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم پنجاب نہیں جاں گی کی کامیابی کاجشن منارہے ہیں، عید کے موقعے پر ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاں گی میں ہمایوں سعید کے علاوہ مہوش حیات اور عروہ حسین نے مرکزی کردارادا کیے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران فلم کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کا کہنا تھا

...تفصیل

دشمنوں کوباورکرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کے لئے متحد ہے، احسن اقبال

وزیردفاع احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی سے جنگ میں مصروف ہے اوردشمنوں کو باور کرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کے لئے متحد ہے۔یوم دفاع پروزیر داخلہ احسن اقبال کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 6 ستمبر1965 یاد دلاتا ہے کہ ہم نے دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی سے جنگ میں مصروف ہے، دشمنوں کو باور کرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کے لئے متحد ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمنان ارض پاک میں بد امنی اور انتشارپھیلانے کی

...تفصیل

ملک بھرمیں آج یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں 52واں یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں 52 واں  یوم دفاع پاکستان آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم دفاع پاکستان کے موقع پراسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں  21، 21، توپوں  کی سلامی سے ہوا، مساجد میں  نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقارتقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے اور 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے

...تفصیل

رائس ایکسپورٹرز کا روہنگیا کو پاکستان بسانے کا اعلان

پاکستان کی تاجربرادی میانمارمیں ظلم کا شکار روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے میدان میں نکل آئی ہے۔پاکستان کے چاول کے ایکسپورٹرز کی نمائندہ انجمن رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن نے ایک ہزار مسلمان روہنگیا خاندانوں کو پاکستان لانے، ان کو جگہ فراہم کرنے کے ساتھ باعزت نوکری دینے اور ان کے بچوں کو تعلیم دلوانے کا اعلان کیا ہے۔رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمود مولوی کے مطابق ایک ہزار مسلمان روہنگیا خاندانوں کی آبادکاری کے علاوہ ایسوسی ایشن کا ایک وفد فوری طورپر بنگلہ دیش جاناچاہتا ہے جہاں وہ

...تفصیل