Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

مسلمانوں کے قتل عام پر عا لم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر عا لم  اسلام کی خاموشی  افسوس ناک ہے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے برما کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے  برما کے مسلمانو ں  کے قتل عام کے خلاف جماعت اسلامی اٹھ ستمبرکو اسلام آباد میں برما کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج جبکہ 10 ستمبر کو کراچی میں بڑا  احتجاجی مظاہرہ کیا جایگااور 11 ستمبرسے جماعت اسلامی لاہور سے دوبارہ احتساب مارچ شروع کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے لویر دیر کے علاقہ منڈا میں عید ملن پارٹی سے

...تفصیل

روہنگیا مسلمانوں پرمظالم؛ سینیٹ اوراسمبلیوں میں قراردادیں اورتحاریک جمع

روہنگیا مسلمانوں پرجاری ظلم و ستم کے خلاف قومی و صوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ میں مختلف قراردادیں اور تحاریک التوا جمع کرائی گئی ہیں۔سینیٹ میں جے یو آئی (ف) کے حافظ حمد اللہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ برما میں مسلمانوں پر بدھ مت دہشتگرد اور فوج مظالم کررہی ہے، روزانہ سینکڑوں روہنگیا مسلمانوں کو شہید اور خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے، ہزاروں سربریدہ لاشیں کھلے آسمان تلے مظالم کی داستان سنا رہی ہیں لیکن وہاں کی جمہوریت پسند نوبیل انعام یافتہ سیاسی رہنما آنگ سان سوچی اس

...تفصیل

خواجہ اظہار حملہ؛ جامعہ کراچی کے مزید تین طالبعلم گرفتار

پولیس نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار پر حملے کے ملزم عبدالکریم سروش صدیقی کے 3 دوستوں کو گرفتار کرلیا۔خواجہ اظہار حملے کے مفرور ملزم عبدالکریم کا جامعہ کراچی کا نیٹ ورک پکڑا گیا، ملزم کے تین دوستوں کو پولیس نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، تینوں نوجوان جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔ذرائع کے مطابق فرار ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے حساس اداروں اور پولیس کی مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں اور چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے ملزم عبدالکریم کا لیپ ٹاپ بھی

...تفصیل

پاکستان نے برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ مسترد کردیا

وزیر دفاع خرم دستگیر نے  برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے برکس سربراہ اجلاس کے اعلامیے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں اور ہم برکس سربراہ اجلاس کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں، افغانستان کے 407 میں

...تفصیل

نواز شریف کا وطن واپسی پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف 8 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے، جس کے بعد انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  (ن) لیگ کے سربراہ وطن واپسی پر رائے ونڈ جاتی عمرہ میں اعلی سطح اجلاس کی سربراہی کریں گے، جس میں اہم لیگی رہنما شریک ہوں گے اور آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور عوامی رابطہ مہم کے لیے شیڈول طے کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد، جنوبی پنجاب اور

...تفصیل

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

میانمار کی حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ برما میں آنگ سان سوچی نے فوج کے ساتھ مل کر مسلمانوں کا قتل عام کیا، اس بربریت پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اسلامی ممالک کے ادارے اور تنظیمیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس ظلم بربریت پر مسلمانوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے جب کہ مسلمانوں کی نسل

...تفصیل