Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

عوام ے جان ومال ا تحفظ حومت ی ذمہ داری ہے، وزیر اعلی بلوچستان

وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ عوام ے جان ومال ا تحفظ حومت ی ذمہ داری ہے جب کہ قانون نافذ رنے والے ادارے پوری طرح  صوبے میں متحرک ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے جمعیت اہل حدیث ے مرزی نائب امیر مولانا عبدالرشیدحجازی ی قیادت میں  وفد نے ملاقات ی، اس موقع پر وفد نے وزیراعلی و مرزی جمعیت اہل حدیث  کے رہنما ے بیٹے ے اغوا  پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ وفد سے ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام ے جان ومال ا تحفظ حومت ی ذمہ داری ہے، بالخصوص اغوا جیسے واقعات

...تفصیل

توہین عدالت کیس؛ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 توہین رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اکبر ایس بابر کی طرف سے احمد حسن ایڈووکیٹ  اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر بابراعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے، جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کے حکم کی

...تفصیل

فیروزوالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، 4 فرار

شرقپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک جب کہ 4 فرار ہوگئے۔فیروزوالا میں شرقپور کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اچانک پولیس آپہنچی، ڈاکوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے 3 ڈاکو ہلاک جب کہ 4 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، ہلاک ہونے والے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جب کہ فرارہونے والے ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


کراچی میں بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوارہوجائیں ہوشیار

ٹریفک پولیس کی جانب سے آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغازکردیا گیا ہے، بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم ایک ہفتے جاری رہے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے تمام حضرات کومتنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں جب کہ خصوصی مہم کے ذریعے بلا تفریق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی طالبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا اعلی ترین تعلیمی ایوارڈ حاصل کرلیا

برطانیہ میں پاکستانی طالبہ نے 58 ممالک کے 327 طالب علموں کو مات دیتے ہوئے اعلی ترین تعلیمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی طالبہ کنزی عظیمی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سعید بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور غیر معمولی کارکردگی پر انہیں سعید پرائز سے نوازا گیا۔ بیان کے مطابق 58 ممالک کے 327 طالب علموں میں سے پاکستانی طالبہ کنزی عظیمی کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔یونیورسٹی کے صدیوں پرانے شیلڈونین تھیٹر میں منعقدہ پروقار تقریب میں

...تفصیل

خدانے نواز شریف اور بیگم کلثوم کو سرخرو کیا، آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدواربیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کے خارج ہونے کے بعد لیگی متوالے خوش ہیں اور وہ اپنی امیدوار کیلئے دعا گو ہیں اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کو عوام کے سامنے سرخرو کیا نواز شریف کے پہلے بھی ہاتھ صاف تھے اور آج

...تفصیل