Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

آزادی کپ،پاکستان اور ورلڈ الیون آج پھر مدمقابل ہوں گے

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اسٹیڈیم کے اطراف رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آنے والے افراد کی بھی جامع تلاشی لی جارہی ہے۔واضح رے کہ آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے

...تفصیل

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا لندن میں علاج شروع

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا لندن میں علاج شروع ہوگیا ہے اور ڈاکٹرز نے دل کے آپریشن کے لیے 7 روز تک نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹرعاصم کا لندن کے وائلٹنٹن اسپتال میں نیورو سرجن ڈاکٹر جیمز الیبون نے میں معائنہ کیا،  نیورو سرجن نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس جب کہ میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر عاصم کے دل کے امراض سے متعلق بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر عاصم کا معائنہ کرنے کے بعد ان کے دل کے آپریشن کے لیے 7 روز تک نگرانی کی ہدایت کردی ہے۔ڈاکٹرعاصم حسین کمر میں تکلیف اور دل کے عارضے میں مبتلا

...تفصیل

بابری غوری دور میں کے پی ٹی میں900غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

نیب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے دور میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 900 سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں۔سندھ ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابری غوری کے دور میں کے پی ٹی میں سیکڑوں ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق جنرل منیجر کے پی ٹی رف اختر فاروقی، ارسلان حیات، محمد شریف اور دیگر ملزمان کے وکلا نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی۔نیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رف اختر فاروقی کو سابق وزیر بابر غوری کی سفارش پر کے پی ٹی کا

...تفصیل

نوازشریف کو تمام ججز نے نااہل کیا تاہم وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں، سپریم کورٹ

پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماوت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نوازشریف کو تمام ججز نے متفقہ طور پر نااہل کیا تاہم وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں۔پاناما لیکس کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی پہلی سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا کہ 28جولائی کا فیصلہ پانچ رکنی بینچ نے سنایا تھا جب کہ دو ججز بیس اپریل کو اپنا فیصلہ دے چکے تھے بیس اپریل کے فیصلے کے بعد دو ججز کے بینچ میں بیٹھنے کا جواز نہیں تھا جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ

...تفصیل

خیبرپختون خوا حکومت کی ڈینگی کے خلاف کارکردگی بدترین قرار

ہائی کورٹ نے ڈینگی سے نمٹنے میں خیبرپختون خوا حکومت کی کارکردگی کو بدترین قرار دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں ڈینگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے تاخیر سے پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس قیصر رشید نے اپنے ریمارکس میں ڈینگی پر قابو پانے میں صوبائی محکمہ صحت کی کارکردگی کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرکے انسانی جانوں پہ ظلم کیا گیا۔سیکرٹری صحت عابد مجید نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ صحت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کر رہا ہے اور تمام اسپتالوں میں بروقت

...تفصیل

پی ٹی آئی کی (ن)لیگ اور پی پی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کے لیے درخواست

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔منگل کے روز تحریک انصاف کے رہنماں نے مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی کے غیر ملکی فنڈز پر اعتراضات اٹھائے ہوئے دو الگ الگ درخواسیں عدالت عظمی میں دائر کیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے(ن)لیگ کے خلاف اور شیریں مزاری نے پیپلزپارٹی کیخلاف درخواست جمع کروائی۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے غیر ملکی اور ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے،

...تفصیل