Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

سابق وزیر اعظم نوازشریف پاکستانی عوام کیلئے جنگ لڑینگے،طلال چوہدری

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ عوام کے حقوق کیلئے لڑنے پر کسی کو بھی نواز شریف کو سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار نہیں کرنا چاہیے  سابق وزیر اعظم نوازشریف پاکستانی عوام کیلئے جنگ لڑینگے اور انہیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ۔ ایک انٹرویومیں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ عوام کے حقوق کیلئے لڑنے پر کسی کو بھی نواز شریف کو سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار نہیں کرنا چاہیے نواز شریف پاکستانی عوام کے لیے جنگ لڑیں گے اور انہیں خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو

...تفصیل

پاک بحریہ کی پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کاآغاز

پاک بحریہ کے زیراہتمام پہلی میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ۔ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق  بحریہ کی تاریخ میں پہلی بار  میری ٹائم سیکورٹی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ورکشاپ  کے پہلے روز افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی  نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس تھے۔افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے کہا کہ گوادر بندرگاہ قومی اقتصادی ترقی کی بنیاد اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کی خوشحالی کا وسیلہ ہے، پاکستان توانائی کی بین الاقوامی گزرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب

...تفصیل

نوازشریف کیخلاف مقدمہ پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر آیا، مریم نواز

مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نوازکا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف کیا فیصلہ آیا مقدمہ پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر آیا۔ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو سیاست میں خود کو منوانے کے لئے لڑکوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ہمارے خاندان میں بھی خواتین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی تھیں لیکن میں نے یہ روایت بدل دی اور اس سے قبل جب 1999 میں فوجی آمر نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تو میری والدہ نے مسلم لیگ (ن) کی کمان

...تفصیل

ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے، وفاقی وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے 70 سالوں میں بہت ہچکولے کھالیے جب کہ ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ  احسن اقبال نے کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح مزار پر حاضری دی  اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے اندرفرقوں کی عصبیت نے جڑپکڑلی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن  ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں قائداعظم کے وژن کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔

...تفصیل

سینیٹ کمیٹی کا روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میانمار جانے کا اعلان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے برما جانے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی  گئی ہے جو سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔  قرارداد کے متن میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق رونگیا مسلمانوں کے علاقے راکھین کا دورہ کرے گی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ

...تفصیل

بیگم کی بیماری کی آڑ میں نوازشریف کا واپس نہ آنا غیرمناسب ہے، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ملک میں رہ کر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہئے کلثوم نواز کی بیماری کی آڑ میں ان کا وطن واپس نہ آنا غیرمناسب ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اب تک کوئی مشاورتی عمل شروع نہیں کیا جب کہ چئیرمین نیب کی ریٹائرمنٹ سے 3 ماہ قبل ہی مشاورتی عمل شروع ہوجانا چاہئے تھا اب اس حوالے سے میں خود سیاسی جماعتوں سے

...تفصیل