Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی آزادی کپ کیلئے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے آزادی کپ کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اورپاکستان الیون کے درمیان لاہور میں میچ بڑا مقابلہ ہیں اور انہیں کامیاب بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نیلندن سیویڈیوکانفرنس کے ذریعے آزادی کپ دوہزارسترہ اورورلڈ الیون کے دورہ لاہورکے دوران سیکیورٹی کی صورتحال اوردیگرانتظامات کاجائزہ لیاگیا۔وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان میچز کا انعقاد بڑا ایونٹ ہے جسے ہم سب نے مل کر

...تفصیل

پاکستان کو لبرل ریاست بنانے کیلئے تجدید عہد کرنا ہوگا،زرداری

سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ پاکستان کو ایک جمہوری، ترقی پسند، فلاحی اور لبرل ریاست بنائیں گے بجائے اس کے کہ پاکستان ایک ملائیت یا خوف کی ریاست بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود ہی قومی اتحاد، سماجی ہمواری اور ملک کے تحفظ کی ضامن ہے۔ ہم آج اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر کاربند رہیں

...تفصیل

عمران خان اداروں کے کندھوں پر سوار ہو کر سیاست کرنا چاہتے ہیں،طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کے کندھوں پر سوار ہو کر سیاست کرنا چاہتا ہے' نواز شریف کے لئے اقتدار میں رہنا یا آنا کوئی مشکل نہیں' ایسا اقتدار چاہتے ہیں جس میں عوامی مرضی کے مطابق فیصلے ہوسکیں' اشتہاری اور آئین و قانون کے قاتل کوئی بھی نہیں پوچھتا' جو سہولتیں مشرف کو حاصل ہیں وہ اس کے مہروں کو بھی حاصل ہیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جی ٹی روڈ سے شروع ہونے والا نظریہ لاہور پہنچ چکا ہے ایسا اقتدار چاہئے جس میں فیصلہ کرنے کا اختیار

...تفصیل

ق لیگ کا ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہبازشریف دھاندلی سپیشلسٹ ہیں، این اے 120 کے الیکشن میں دھاندلی شہبازشریف اور ان کے ساتھیوں کو سانحہ ماڈل ٹائون میں سزا سے نہیں بچا سکتی، میڈیا ان کی انتخابی دھاندلیاں اور ہتھکنڈے رکوانے کیلئے بے نقاب کرے، پاکستان مسلم لیگ این اے 120 میں سینیٹر کامل علی آغا کی قیادت میں پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کی حمایت میں بھرپور مہم چلائے گی اور مسلم لیگی خواتین بھی بطور پولنگ ایجنٹ تعینات کی جائیں

...تفصیل

عمران خان کی لندن میں شادی کی تقریب میں شرکت

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن میں معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت انیل مسرت کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی ۔شادی کی تقریب میں پاکستانی سیاستدانوں کے علاوہ، بالی وڈ اداکاروں اور لندن کے میئر صادق خان نے بھی شرکت کی۔انیل مسرت کی بیٹی کی شادی میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر بابر اعوان بھی شریک ہوئے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود اور  وکیل احمد رضا قصوری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ سابق وزیراعظم پاکستان شوکت

...تفصیل

کوٹلی میں جیپ برساتی نالے میں بہنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق

آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر کے علاقے متھرانی دھموئی میں مسافر جیپ برساتی نالے میں بہہ گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اسحاق اپنی فیملی کے ہمراہ جیپ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ کوٹلی کے علاقے متھرانی دھموئی کے قریب ان کی جیپ حادثے کا شکار ہو کر مسافر نالے میں جا گری۔ نالے میں بہا تیز ہونے کے باعث جیپ پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق حادثے کی

...تفصیل