Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

کراچی آنے والی غیرملکی حج پرواز کا اے سی خراب، مسافروں کی حالت غیر

غیر ملکی ایئر لائن نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدینے سے آنے والی پرواز میں سوار حاجیوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔غیرملکی ایئرلائن نے خصوصی حج پرواز میں سوار مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی۔ مدینے سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 706 روانگی میں پونے تین گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی تاہم جب مسافر جہاز میں سوار ہوئے تو پتہ چلا کہ اس کا اے سی سسٹم بھی کام نہیں کررہا تھا۔شکایت کرنے پر عملے نے مسافروں سے کہا کہ ٹیک آف کے بعد سسٹم کام کرنے لگے گا، تاہم سفر کے دوران بھی اے سی ٹھیک نہ ہوسکا۔ مسافروں نے اس پر

...تفصیل

ایل اوسی پر بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جائے، کورکمانڈرراولپنڈی

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی کسی بھی خلاف ورزی کا مثر اور بھرپور جواب دیا جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پر بٹل اور دوراندی سیکٹرز کا دورہ کیا اوروہاں تعینات دستوں سے ملاقات کی اور ان کے مورال کی تعریف کی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دے رہے ہیں اور اگر

...تفصیل

میانمار سے سفارتی تعلقات منقطع اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے، جماعت اسلامی

جماعت اسلامی نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میانمار کے سفیر کو ملک بدر اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔جماعت اسلامی نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکا نے میانمار حکومت کیخلاف نعرے لگائے اور مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے برما اور کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، بے حس حکمرانوں نے امریکا کے خوف کے باعث میانمار کے سفارتحانے کے ارد

...تفصیل

ڈاکٹرعاصم حسین علاج کیلئے لندن روانہ

پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئے۔اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد ڈاکٹرعاصم حسین جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 601 سے علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرعاصم کا نام سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج کے کیسز زیرِ سماعت ہیں تاہم شیڈول کے مطابق وہ 7 اکتوبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت

...تفصیل

عوام نے نوازشریف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نے نوازشریف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم کے دوران ماڈل ٹان میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور وکلا کنونشن تاریخ ساز تھا جس پر شرکا اور منتظمین کو مبارکباد دیتی ہوں، وکلا کنونشن سے پوری دنیا اور باالخصوص مخالفین کو مضبوط پیغام گیا جب کہ کنونشن میں وکلا کی بڑی تعداد کی شرکت نے ہمیں حوصلہ دیا۔مریم نواز نے کہا کہ کنونشن اتنا بھرپور تھا کہ مخالفین کو کہنا پڑا کہ لیگی ورکرز کو کالے کوٹ

...تفصیل

صدر ممنون سے ترک ہم منصب کی ملاقات، افغانستان و میانمار کی صورتحال پر گفتگو

صدرمملکت ممنون حسین اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے آستانہ میں او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے صدر مملکت ممنون حسین ان دنوں قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ آستانہ میں صدر مملکت ممنون حسین کی ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں سربراہان نے پاک ترک دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔دفترخارجہ کے مطابق

...تفصیل