Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

کراچی کے ساحل کی خونی موجیں 3 ماہ میں 55 افراد کو نگل گئیں

شہر قائد میں تین ماہ کے دوران 55 افراد سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقوں میں 3 ماہ کے دوران سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ ایدھی ویلفیئر کے مطابق ہاکس بے کے سمندر میں سب سے زیادہ 40 شہری ڈوبے، جب کہ منوڑا، حب ڈیم اور گڈانی میں 15 افراد سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئے۔ایدھی کے لائف گارڈز نے امدادی کارروائیوں کے دوران 14 شہریوں کو ڈوبنے سے بچایا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ہاکس بے پر سعودی ڈپٹی قونصل جنرل کے بیٹے سمیت 3 افراد نہاتے

...تفصیل

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نامور اداکار افتخار قیصر بے یار و مددگار

پشاور، ہندکو اور اردو کے نامور اداکار اور شاعر افتخار قیصر شدید علیل ہونے کے باوجود لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بے یار ومدد گار پڑے ہیں۔ افتخار قیصر کو شدید علالت کے باعث پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ڈاکٹرز کی بے توجہی کے باعث گھنٹوں کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑے رہے۔افتخار قیصرکے بیٹے حاجب حسنین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی بے توجہی کے باعث ان کے والد کے ساتھ بہت ناروا سلوک کیا گیا، ان کے والد ملک کے نامور اداکار ہیں لیکن اسپتال انتظامیہ نے انہیں اسٹریچر

...تفصیل

پیپلز پارٹی کا مہاجروں پر مظالم سے متعلق بیان پرفاروق ستار سے معافی کا مطالبہ

سندھ میں مہاجروں پر مظالم کا الزام لگانے پر پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے معافی کا مطالبہ کردیا۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فاروق ستار کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، سب کو پتا ہے کہ ان لوگوں کے عزائم کیا ہیں، فاروق ستارکو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، وہ اپنے اس بیان پر معافی مانگیں، کیا مہاجروں سے روہنگیا مسلمانوں جیسا سلوک ہورہا ہے، درحقیقت بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے، یہ لوگ کبھی نئے صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی کچھ اور کہتے

...تفصیل

کراچی میں ہاکس بے پر 12افراد ڈوب گئے، 9لاشیں نکال لی گئیں

ہاکس بے میں پکنک کے لئے آئے 12 افراد سمندر کی لہروں کی نذر ہوگئے جن میں سے 9  کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے تنگ آکر شہری ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں لیکن اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کئی منچلے سمندر کی موجوں کے مزے لوٹتے آگے بڑھ جاتے ہیں اور جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔ اور اب تک مختلف واقعات میں  سیکڑوں افراد ڈوب کر اپنی زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔کراچی کے ساحل  ہاکس بے پر بھی نارتھ کراچی اور ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد  پکنگ منانے آئے تھے

...تفصیل

شاہد خاقان عباسی ایف 16 میں بیٹھ کرمشقوں کا جائزہ لینے والے پہلے وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تاریخ میں پہلی بار بحثیت وزیراعظم پاکستان ایف سولہ طیارے میں بیٹھ کر جنگی مشقوں میں شرکت کی۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا اس موقع پر ائیرچیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے نئے تعمیر شدہ ائیرپاور سینٹر آف ایکسی لینس کادورہ کیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی تعمیر وترقی میں پاک فضائیہ کے کردار، سیفرون بینڈڈ نامی فوجی مشقوں اور

...تفصیل

آئی جی سندھ نے 7جولائی کے بعد کیے گئے تبادلے اور تعیناتیاں منسوخ کردیں

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے 7 جولائی کے بعد پولیس میں ہونے والے تمام تبادلے اور تعیناتیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں 7 جولائی سے پہلی والی ذمہ داریوں پر واپس جانے کا حکم دے دیا ہے۔آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، صوبائی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود آئی جی سندھ اب بھی اپنے عہدے پر برقرار ہیں اور سندھ حکومت کو ہر بار سندھ ہائی کورٹ سے منہ کی کھانی پڑی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد آئی جی سندھ بھرپور ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے

...تفصیل