Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

بھارت کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں،ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں ،توقع ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں جلد بہتری پیدا ہوگی، ہمسایہ ملکوں سمیت دنیا بھر کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور پاکستان اپنی اس پالیسی پر خلوص نیت کے ساتھ کاربند ہے، عالمی برادری پولیو کے سلسلے میں عالمی برادری پاکستان کے ساتھ ہمدردانہ طرز عمل اختیار کرے اور پاکستان پر مزید کسی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرے۔ وہ جمعرات کو یہاں  ایوان صدر میں کراچی کونسل آف

...تفصیل

حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے24نومبر کی آخری مہلت،تقرری نہ ہوئی تو اپنا جج واپس لے لیں گے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ  نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے وفاقی حکومت کو 24 نومبر تک آخری مہلت دیتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ اگر حکومت نے 24 نومبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہ کی تو  قائمقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی نامزدگی ازخود ختم ہوجائے گی جس کے لئے کسی نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں' عدالت نے حکومت کی ایک ماہ کی مہلت کی درخواست مسترد کرکے تقرری کیلئے مزید دس روز کی مہلت دیدی ۔ فاضل بنچ نے ریمارکس دئیے ہیںکہ اگر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل پہلے شروع کیا ہوتا تو اب تک مکمل بھی

...تفصیل

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر داخلہ کی 24گھنٹوں میں دوسری ملاقات،ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

 وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چوبیس گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی ۔جس میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ چوہدری نثار علی خان نے منگل کے روز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے دہشتگردی کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات ،امن عامہ اور ملکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی تھی ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہوم سیکرٹری کیپٹن (ر) اعظم سلیمان اور سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے

...تفصیل

آپریشن خیبر ون ،سندہ پال میں جیٹ طیاروں کی بمباری ،اہم کمانڈروں سمیت 19جنگجو جاںبحق

 خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری  ہے' سکیورٹی فورسز نے سندہ پال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں اہم کمانڈروں سمیت 19دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5ٹھکانوں اور گولہ  بارود کے بھاری ذخیرہ کو تباہ کردیا گیا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا  خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر ون کامیابی سے اپنے پلان کے مطابق جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے سندہ پال میں جیٹ

...تفصیل

پولیو کے حوالے سے سچ بولنا ہو گا،محکمہ صحت کے افسران غلط ڈیٹا بھیجتے ہیں،سائرہ افضل تارڑ

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پولیو کے حوالے سے سچ بولنا ہو گا، محکمہ صحت کے افسران غلط ڈیٹا بھیجتے ہیں، درست ڈیٹا بھیجا جاتا تو پولیو کی صورتحال خراب نہ  ہوتی، پولیو کیسز کی وجہ سے دنیا میں ملک کی بدنامی ہو رہی ہے، سندھ حکومت نے صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے جو منصوبہ بنایا ہے وہ کافی مثبت ہے، پولیو سے متعلق ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے 8لاکھ آئی ڈی پیز کو پولیو کے قطرے پلائے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آئی ڈی پیز کے کہیں آنے جانے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، جس وجہ

...تفصیل

قانون کی حکمرانی نہ ہو تو ترقی و خوشحالی خواب بن جاتی ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی نہ ہو تو ترقی و خوشحالی خواب بن جاتی ہے ، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ اقتدار پر قابض اشرافیہ ہے ۔ امن و امان کی مخدوش صورت حال اور دہشت گردی کے اصل ذمہ دارحکمران ہیں جنہوں نے تمام وسائل اپنی اور مسائل عوام کی جھولی میں ڈال دیئے ہیں ۔حکمرانوں کی کرپشن ، لاقانونیت اور ناانصافی نے تشدد کو جنم دیا،لوگ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق اٹھ کھڑے ہوئے ۔ہم ملک میں نواب زادوں

...تفصیل