Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

خیبر ایجنسی،سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی،لشکر اسلام کے اہم کمانڈر سمیت 6جنگجو جاں بحق

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد  مارے گئے۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی، جس سے اہم کمانڈر سمیت 6 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے  ۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام  سے  تھا ۔فضائی کارروائی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں کی گئی۔ فضائی کارروائی میں  ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں

...تفصیل

چال سال میں قومی گرڈ میں میں دس ہزار چار سو میگا واٹ بجلی شامل کرینگے،مصدق ملک

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چار سال کے دوران قومی گرڈ میں مزید دس ہزار چار سو میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی تاکہ توانائی بحران پر قابو پایا جاسکے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے بیجنگ میں دستخط کئے گئے متعدد منصوبوں سے بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملے گی ،کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور قومی معیشت مستحکم ہوگی۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ان منصوبوں کے تحت شمسی توانائی، ہوا، کوئلے اور پانی سے

...تفصیل

تھانہ کورال کے بدنام سب انسپکٹر اکرم چیمہ نے کرپشن کی تاریخ رقم کردی،مال پانی کیلئے بے گناہ شہری 3دن سے بند

تھانہ کورال کے بدنام ترین سب انسپکٹر اکرم چیمہ نے قانون کو بھی شرما دیا 3دن تک محض اپنے ہی ٹاؤٹ کی درخواست پر شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر قانون کی تمام حدیں عبور کردیں بغیر مقدمہ اندراج کے شہری حوالات میں بند تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بیٹھی کالی بھیڑوں کے سیاہ کارنامے جاری تھانہ کورال میں تعینات سب انسپکٹر اکرچیمہ نے محض ایک نوسر باز شخص جو کھدریپڑکا رہائشی ہے اور پولیس کا ٹاوٹ ہے نے شریف شہری کیخلاف ایک جھوٹی درخواست بھینس چوری کی دائر کرا دی اب پولیس کیساتھ مل کر شریف شہری محمد

...تفصیل

اسلا م آباد،ورلڈ بنگ کے افسر اور اسکی بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس نے ورلڈ بنک کے افسر ریاض محمود اور اس کی بیوی سکول پرنسپل ذکیہ ریاض کے اندھے قتل میں ملوث تین ملزمان کو ماسٹر مائنڈ آفتاب سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزمان نے دونوں میاں بیوی کے ہاتھ پائوں باندھ کر انہیں پھندہ دے کر قتل کیا اور ان کی قیمتی گاڑی ،طلائی زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق مورخہ29.10.2014 کو تھانہ گولڑہ کے علاقہ سیکٹر E-11/4 میں نامعلوم ملزمان نے ورلڈ بنک کے افسر ریاض محمود اور اس کی بیوی ذکیہ ریاض جو کہ جی الیون ون IMCB کی پرنسپل تھی کو ان کے گھر واقع

...تفصیل

تیئس نومبر ،جماعت اسلامی کا اجتماع اسلامی نظام کے نفاذ کا نقطہ آغاز ہوگا،اساس فورم

تحریک پاکستان  کے وقت پورے برصغیر میں ایک نعرہ گونجا ''پاکستان کا مطلب کیا  لاالہ الااللہ'' لیکن قائداعظم کی آنکھیں بند  ہوتے ہی ہم نے تعلیم  عدالت  معاشرت   معیشت  اور اقتدار کے  ایوانوں میں اسلام کا تجربہ تو کیا اس کا داخلہ ہی بند کر دیا ۔ نتیجہ کیا نکلا آج ذلت اور محتاجی ہمارا مقدر ہے آبادی کی اکثریت  غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔  بے حسی  غیر جانبداری اور بڑی برائی کے مقابلے میں چھوٹی برائی کی بدولت  ملک میں قبرستان  جیسی خاموشی کا منظر ہے۔ حکمرانوں کے فیصلوں اور ملکی حالات  کی وجہ

...تفصیل

رائیونڈ ،تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر،رقت آمیز مناظر،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

رائیونڈ میں  سالانہ 65واں عالمی عظیم الشان تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ امیر جماعت 88سالہ بزرگ عالم دین مولانا عبدالوہاب کے بیان اور رقت آمیز دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے اجتماعی دعا سے قبل آخری نشست میں اپنے بیان میں کہا کہ انسان ماں کے پیٹ سے آیا ہے اور قبر کی طرف دوڑ رہا ہے جہا ں ہمیشہ کے لیے جانا ہے اسے وہاں کی تیاری کی بالکل فکر نہیں نہ ہی اولاد مال دولت عزیز و اقارب کسی کام آئیں گے دعوت تبلیغ کو زندگی کا مقصد بنالینے میں ہی کامیابی ہے دین کی محنت آخرت کی کمائی

...تفصیل