Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

چینی معاہدوں سے عمران خان کے عزائم خاک میں مل گئے،دھمکیاں پہلے بھی سنیں 30نومبر کو بھی دیکھ لیں گے،پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عمل ختم نہیں کیا بلکہ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر اپنی مذاکراتی ٹیم کو ویٹو کر دیا ، ان سے اب بھی گزارش ہے کہ اپنی مذاکراتی ٹیم کی ہتھکڑیاںکھول دیں اور انہیں مذاکرات کیلئے آنے دیں،چینی معاہدوں سے عمران خان کے عزائم خاک میں مل گئے ۔پہلے بھی دھمکیاں سنتے آرہے ہیں 30نومبر کو بھی دیکھ لیں گے۔(ن) لیگ نے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کو عزت  اور احترام دیا او رانکا ہر طرح سے خیال رکھالیکن انکے ایک چہیتے

...تفصیل

ایسٹ ترکستان موومنٹ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے،پاکستان

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے چین کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے بعد ایک اعلامیے میں کہی گئی ۔بیان کے مطابق نواز شریف نے چین کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور کمپنیوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چین کو یقین

...تفصیل

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،جوابی کارروائی پر دشمن کی توپیں خاموش

پرویز مشرف کے دور حکومت میں پاک بھارت حکومتوں کے مابین طے پانیوالے سیز فائر معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی افواج نے اوڑی سیکٹر سے سرحدی علاقے پانڈو پر بھاری توپ خانے سے بلااشتعال فائرنگ کی ہے جسمیں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض افواج نے ہفتہ کی شام سرحدی علاقے پانڈو پر مارٹر گولے برسائے بھارتی قابض افواج کی سرحدی علاقہ پر بلااشتعال گولہ باری تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی ۔بھارتی فوج کی فائرنگ کے

...تفصیل

وزیر اعظم نے ریلوے کا رکردگی کو سراہا،کرپشن اور سفارش کو جڑ سے ختم کر کے دم لونگا،سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وفاقی کابینہ نے پاکستان ریلوے کی کارکردگی پر اطمینان اور تعریف کی ہے جس پر ہمیں ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھنا بلکہ مزید محنت کرنا ہو گی' ریلوے سے کرپشن ، رشوت اور سفارش کو جڑ سے ختم کرکے دم لوں گا 'خیبر پختونخواہ کی حکومت نے ریلوے کی زمین ریلوے کے نام کروانے میں مدد کی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے بھی اپیل کر تا ہوں کہ وہ پنجاب میں ریلوے کی زمین محکمے کے نام کریں 'سکھر میں ریلوے کے 2ملازموں کا قتل دہشت گردی ہے

...تفصیل

پاک فوج کے آپریشن خیبر 2نے دہشتگردوں کے قدم اکھاڑ دیئے ،عاصم سلیم باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن خیبر 2 نے خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے قدم اکھاڑ دئیے ہیں ' دہشت گرد خیبر ایجنسی کو متبادل پناہ گاہ بنانے کے بعد بھی بچ نہیں سکے ' سپین قمر میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملوں کو ناکام بنا دیا ہے ' دہشت گرد 17لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے خیبر ایجنسی میں قدم اکھاڑدئیے گئے ہیں ۔

...تفصیل

چا لیس سال کی کرپشن سے اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا دھرنوں سے ہوا،فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بچگانہ اور غیر سنجیدہ سیاست ہورہی ہے ، دھرنوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ، اتنا نقصان چالیس سال کی کرپشن سے نہیں ہوا جتنا چالیس روز کے دھرنوں سے ہوا ، حکومت میرے حملہ آوروں کے نام بتائے ورنہ ذمہ داری قبول کرے ، کچھ لوگ جموریت کی بساط لپیٹنے کے درپے ہیں ، حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، قبائلی معاملات قبائلی روایات کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں غیر سنجیدہ اور

...تفصیل