Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

چین کیساتھ 10400میگا واٹ کے منصوبوں پر معاہدہ ہواہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی ، لاہور موٹروے معاہدے اور گوادر بندرگاہ کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہونگے ، چین کے ساتھ 10400 میگا واٹ کے منصوبوںٍپر معاہدہ ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین بہت اہم تھا ستمبر کے وسط میں چین کے صدر نے پاکستان آنا تھا اور معاہدوں پردستخط کرنا تھے دھرنوں کی وجہ سے دورہ منسوخ ہوا چین کی حکومت نے وزیراعظم کو دعوت دی کہ بیجنگ آئیں تاکہ معاہدوں پردستخط

...تفصیل

دین کی محنت چھوڑنے سے مسلمان رسوائی کی پستیوں میں چلا گیا،امت محمدیہ کو بھولا سبق یاد کرانا ہوگا،مولانا طارق جمیل

عالمی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے علماء اکرام نے کہا ہے کہ عبادت سے جنت ملتی ہے اور خدمت سے خدا، جنت کے نمونے دنیا میں مختلف پھلوں کی شکل میں موجود ہیں ،خدمت میں مشقت ہے ،اپنا کام اپنے ہاتھ سے کرنا سنت ہے ،عاجزی کیساتھ زندگی گزرانی ہے ،اللہ رب العزت اپنے بندوں کو ستر مائوں سے زیادہ پیار کرتا ہے وہ اپنے بندوں کی ہر پکار سنتا ہے ،رات کی تاریکیوں میں اٹھ اٹھ کر رب کی خوشنودی اور قرب حاصل کرنا ہوگا ،اپنے گناہوں کی معافی مانگنا ہوگی ،دین کی محنت اور عظمت کیلئے اپنا مال وقت اور جان لگانی

...تفصیل

ایک ارب دس کروڑ ڈالرز کے قرض کا اجرائ،پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کامیاب

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوبئی میں جاری قرضے کی پانچویں اور چھٹی اقساط کے 1.1 بلین ڈالر کے اجراء کیلئے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی جائزے پر مکمل اطمینان کا اظہار ، وزیرخزانہ اسحق ڈار نے مذاکرات کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی طرف سے افراط زر اور بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے کیے گئے اقدمات اور معاشی جائزہ پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہا رکیا ہے ، افراط زر کو 10 فیصد سے کم رکھا گیا ہے جبکہ اقتصادی شرح نمو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،

...تفصیل

وزیر اعظم کا دورہ چین پاکستان کی مہنگائی کے خاتمے اور ملکی خوشحالی کیلئے سنگ میل

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد نواز شریف کا اہم وقت پر اہم دورہ چین،اربوں ڈالرز کے معاہدے ملکی تقدیر بدل دینگے۔ دھرنوں سے چینی صدر کے دورے کے التواء سے پیدا ہونے والی صورتحال،اور نقصان کا ازالہ جبکہ پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رکھنے کے خواہش مند عناصر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔وزیراعظم آج اپنے چینی ہم منصب لی کنگ

...تفصیل

مسیحی جوڑے کو زندہ جلانا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،500 مفتیوں کا فتویٰ

سنی اتحاد کونسل کے 50 مفتیانِ کرام نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعہ پر جاری کیے گئے اپنے اجتماعی فتویٰ میں کہا ہے کہ مسیحی میاںبیوی کو زندہ جلانے والوں کا عمل اسلام کے منافی ہے۔ اس المناک واقعہ میں ملوث افراد نے قرآن و سنّت کے احکامات کی صریح خلاف ورزی کر کے بدترین گناہ اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے اور خدا کی مقررکردہ حدود سے تجاوز کیا ہے۔ مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے والے فساد فی الارض کے مرتکب ہوئے ہیں جبکہ اسلام قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا۔ کسی بھی جرم کی سزا

...تفصیل

مسلم لیگ ن پنجاب کے عہدیداران کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پر اظہار اعتماد

 مسلم لیگ(ن) پنجاب کے عہدیداران اور تمام ونگزکے صدورنے مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر پنجاب محمد شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تجاویز پیش کی ہیں کہ پارلیمانی پارٹی اور نظریاتی کارکنوں کوپالیسی سازی میں اہمیت دی جائے جبکہ نوجوانوں کو سیاسی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے علاوہ دیرینہ کارکنوں کو بیت المال، زکوٰة و دیگر کمیٹیوںمیں نمائندگی دے کر ان کی عزت ووقار میںاضافہ کیا جائے نیز مقامی سطح پر ورکرز کے ساتھ رابطے بہتر بنائے جائیں۔ یہ تجاویز صوبائی وزیر محنت و جنرل سیکرٹری

...تفصیل