Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

کرپشن کے برے اثرات سے آگاہی، نیب کا اعلیٰ تعلیمی کمیشن سے تعاون کا معاہدہ

پاکستان کے نوجوانوں کے درمیان بدعنوانی کے برے اثرات کے خلاف آگاہی کے لئے نیب نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے تعاون سے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں تاکہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن آفس ایچ نائن اسلام آباد میں ایک تقریب ہوئی۔ نیب کے اعزازی ڈپٹی چیئرمین ریئر ایڈمرل (ر) سعید احمد سرگانہ اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیب کے ڈپٹی چیئرمین ریئر ایڈمرل (ر)  سعید احمد سرگانہ

...تفصیل

این جی اوز ڈالر تقسیم کر کے خیبر پختونخوا میں یہیودی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں، فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ بعض این جی اوز ڈالرزتقسیم کرکے خیبرپختونخواہ میںمغربی تہذیب کوفروغ اور اوریہودی ایجنڈے کی تکمیل میںمصروف ہیں اورپختون تہذیب پر شب خون مارا جارہاہے ،مجھ پر خودکش حملہ کرنے والوں کاسراغ لگانامیرا کام نہیں حکومت کا ہے ،کسی سے ڈرتا نہیں۔نفاذ اسلام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی یہی جے یو آئی کامشن ہے کچھ بھی ہواپنے مشن سے پیچھے نہیںہٹیںگے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ماموںعبدالعلیم خان کے انتقال پرفیصل آباد سے اظہار تعزیت کے لئے آنے والے جے یو آئی

...تفصیل

صحت بڑا مسئلہ ہے، اسے سرد خانے میں نہیں ڈالا جا سکتا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پی آئی سی ادویات ری ایکشن از خود کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈالنے دیا جائے گا ،ملک میں صحت بہت بڑا مسئلہ ہے اب اس مسئلے کو سرد خانے میں نہیں ڈالا جا سکتا ،صحت کے شعبے میں موجود خامیوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے،کیا یہ افسوسناک نہیںکہ جعلی اوویات سے لوگوں کی ہلاکتیں ہوں، عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے جسٹس

...تفصیل

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر عدم اتفاق،مشاورتی عمل تیز،پرویز رشید کے سیاسی رہنمائوں سے رابطے

نیا الیکشن کمشنر کون ہوگا؟ حکومت اور اپوزیشن لیڈر سرگرم ہو گئے۔ حکومت نے سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی کا نام دیا جس پر اپوزیشن نے اعتراض کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں کے نام پر حکومت راضی نہ ہوئی۔ حکومت کی جانب سے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور سابق جسٹس رانا بھگوان داس کے نام زیر غور ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کا نام ابھی باقی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے  اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے جسٹس

...تفصیل

کشمیری علیحدگی پسند نہیں مجاہدین آزادی ہیں،پاک بھارت مذاکرات کیلئے کوئی شرط قابل قبول نہیں،دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کیلئے کوئی شرط قابل قبول نہیں، کشمیری علیحدگی پسند نہیں بلکہ مجاہدین آزادی ہیں، بنگلہ دیش میں ایک جماعت کے رہنمائوں کے خلاف مقدمے اور سزائیں ان کا اندرونی معاملہ ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت افغانستان کراچی بندرگاہ کے ذریعے بھارتی مصنوعات درآمد کر سکتا ہے، واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کو گندم افغانستان بھجوانے کی اجازت دینے بارے معلومات نہیں، امریکہ محکمہ دفاع کی جانب سے کانگریس میں پیش کی گئی بے بنیاد رپورٹ مسترد کرتے ہیں،

...تفصیل

نوازشریف ایپک اجلاس میں شرکت کیلئے آج چین روانہ ہونگے،توانائی منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کا امکان

 وزیراعظم نواز شریف ایپک اجلاس میں شرکت کیلئے (آج) جمعہ کو چین روانہ ہوں گے' اس موقع پر چینی صدر سے ملاقات اور پاکستان میں توانائی منصوبوں پر چینی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 8 تا 10 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے تین روزہ ایپک اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم نواز شریف جمعہ 7 نومبر کو چین کیلئے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف بیجنگ میں قیام کے دوران چینی صدر سے بھی ملاقات کریںگے اور اس موقع پر پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کیلئے

...تفصیل