Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

جنرل ظہیر اسلام سبکدوش ،لیفٹیننٹ جنرل رضوان آج سے آئی ایس آئی کے سربراہ

انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اپنی مدت ملازمت پوری کرکے سبکدوش ہوگئے' آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر (آج) جمعہ کو ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی نے عہدے سے سبکدوشی سے قبل صدر مملکت اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ' وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ فوج اور آئی ایس آئی کے افسران سے الوداعی ملاقاتیں کیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کے اعزاز میں اس

...تفصیل

قائد حزب اختلاف کی وزیراعظم سے ملاقات،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مزید مشاورت کا فیصلہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشز کا تقرراتفاق رائے سے ہوجائے توبہتر ہے ،پہلے دن سے ہی چیف الیکشن کمشنر کاتقررمتنازعہ نہیں کرنا چاہتے ،تقرری کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت کریں گے اورحکومت کو بھی تمام جماعتوں سے رابطوں کا مشورہ دیاہے،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے تین نام دیئے جن میں سے جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے نام پر اعتراض کیا جبکہ اجمل میاں کے نام پر حکومت نے اعتراض لگایاہے،جسٹس رانا بھگوان دا س کا نام ہم نے دیالیکن وہ خود آنے کو تیار نہیں۔جمعرات کوقومی

...تفصیل

گلگت بلتستان میں نظام کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں،سید مہدی شاہ

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاسی نظام کو مضبو ط کرنے اور مذہبی انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے سیا سی جماعتوں کے سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا سیاسی جماعتوں کا فعال کردار علاقے کی ترقی کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسماعیلی ریجنل کونسل نے ہمیشہ گلگت بلتستان میں امن و امان برقرار رکھنے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جس پر اسماعیلی ریجنل کونسل خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ انتظامیہ اور سرکاری آفسران کی اولین زمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف

...تفصیل

عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر مصدق

 وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے خود احتسابی کا عمل شروع کر دیا، پاکستان کی تاریخ میں کابینہ کے اجلاس میں خود احتسابی کا عمل پہلے کبھی نہیں ہوا، دو وزارتوں نے اپنی تفصیلی کارکردگی کابینہ کے سامنے پیش کی، وزارت ریلوے اور وزارت منصوبہ بندی نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی، عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا وزیر اعظم کی ترجیحات ہیں، حکومت نے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر عملدرآمد شروع کر دیا، وزراء اور وزارتوں کے احتساب کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں وفاقی کابینہ

...تفصیل

آرمی چیف کی افغان حکام سے ملاقاتیں،دہشتگردوں کو پناہ دیکر انکی حوصلہ افزائی نہ کی جائے،جنرل راحیل

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے' پاکستان نے لاکھوں افغانوں کو پناہ دے کر جو احسانات کئے افغان اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے' خطے میں امن دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے' افغان سرزمین کو ہم پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے' جلد پاکستانی قیادت سے ملاقات کیلئے پاکستان کا دورہ کرونگا۔ وہ جمعرات کو پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کابل کے صدارتی محل میں ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔ جنرل راحیل شریف کی کابل موجودگی کے دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولن برگ

...تفصیل

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب میں اربوں کی کرپشن،نیب نے تحقیقات کاآغاز کردیا

قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزارت برائے خصوصی اقدامات کی جانب سے 2005ء اور 2007ء میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا،2005ء میں406منصوبوں کا ورک آرڈر جاری ہوا جن میں سے صرف 108 مکمل ہوئے، 2007ء میں 15843ملین روپے سے زائد مالیت کے ساڑھے 6ہزار منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں سے صرف 294مکمل ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب کو موصول ہونے والی شکایت میں الزام لگایا گیا ہے

...تفصیل