Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

وزیر اعظم نا اہل ہوں یا وزیر داخلہ،ہمیں کوئی سروکار نہیں،سپریم کورٹ

 سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم یا وزیرداخلہ کے نااہل ہونے ہونے سے ہمیں سروکار نہیں ، عدالت نے ہر فیصلہ آئین کے مطابق کرنا ہے چاہے اس کے کچھ بھی نتائج نکلیں ' آئین میں صادق اور امین کی شرط رکھی گئی ہے اس کا تعین عدالت نے کرنا ہے' سپیکر نے درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کردی تھیں ' درخواست گزار آخر کہاں جائیں تاہم درخواست گزار بھی ذہن میں رکھیں کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے بھی موجود ہے ۔ بدھ کو قائمقام چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس ناصر الملک کے بیرونی دورے پر ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت

...تفصیل

وزیر اعظم نے گیس قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی،فلیٹ ریٹ ہی برقرار رکھنے کی ہدایت

 وزیر اعظم نواز شریف نے ملک بھر میں گیس مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے فلیٹ ریٹ ہی برقرار رکھنی کی ہدایت جاری کر دی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ابھی چند دن پہلے عوام کو تیل کی قیمتیں کم کر کے خوشی دی ، ابھی سے ہی گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کی خوشیاں نہیں چھین سکتے اور جہاں تک ممکن ہوا عوام کو ریلیف دیتے رہیں گے۔ گیس مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ایم ایف کی طرف سے دی گئی تھی جس کے مقابلے میں اوگرا نے فلیٹ ریٹ برقرار رکھنے کی استدعا کی تھی۔ جس پر وزیر

...تفصیل

مقدس اوراق کی بے حرمتی ،مشتعل افراد نے مسیحی میاں بیوی کو قتل کر کے جلا ڈالا،وزیر اعلیٰ کا نوٹس ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

قصورکے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مشتعل دیہاتیوں نے میاں بیوی کوتشدد سے ہلاک کرنے کے بعد لاشوں کو بھٹے میں پھینک کر جلا دیا۔ڈی پی او قصورکا کہنا ہے کہ مقتولین پرمقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی کا الزام لگایا گیا تھا ، 42 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق مشتعل دیہاتیوں کے تشدد سے محنت کش خاتون شمع بی بی اور اس کا شوہر ہلاک ہو گئے ، لاشوں کی بیحرمتی کے بعد انہیں بھٹے میں پھینک دیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق میاں بیوی پرمقدس اوراق کی بیحرمتی کا

...تفصیل

آپریشن ضرب عضب،خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی بمباری،5شدت پسند جاں بحق،متعدد ٹھکانے تباہ

پاک افواج کا قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے 'جس دوران خیبر ایجنسی میں نری بابا کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 شدت پسند ہلاک اور ان کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔آمدہ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے نری بابا میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ تخریب کاروں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی خیرب ایجنسی کے علاقے جھانسی قلعہ میں سیکیورٹی فورسز کے

...تفصیل

نارووال ،بھارتی حدود سے پھینکا گیا مارٹر گولا پھٹنے سے بہن بھائی سمیت 3بچے جاں بحق

نارروال کے سرحدی گائوں توغل پور میں بھارتی حدود سے پھینکا گیا مارٹر گولا پھٹنے سے بہن بھائی سمیت3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ،وزیرا عظم محمد نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ڈی ایس پی عرفان اللہ کے مطابق بھارت کی طرف سے گولہ باری کے دوران مارٹر گولا پھینکا گیا تھا جو پھٹ نہ سکا اور گائوں کے کھیتوں میں جاگرا جسے بچے کھلونا سمجھ کر گھر لے آئے جہاں گولا پھٹنے سے 3 بچے اس کا نشانہ بنے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں حنظلہ، سائرہ اور حفیظ اللہ شامل ہیں۔جبکہ اظہر نامی بچہ

...تفصیل

پولیو کیخلاف اعلان جنگ،پاکستان کا ہر بچہ عزیز ہے،کسی کو معذور نہیں دیکھ سکتا،نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو 6ماہ میں پولیو فری بنائینگے، پولیو ایک قومی ایمرجنسی ہے اور اس کے خلاف جنگ جیتنا ضروری ہے، بیماری کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے،پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پولیو جیسی بیماری سے پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک محفوظ رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے انسداد پولیو سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پولیو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، وزیراعلی

...تفصیل