Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

سانحہ واہگہ بارڈر،44جاںبحق افرادکی میتیں ورثاء کے حوالے،نماز جنازہ ادا،رقت آمیز مناظر

واہگہ خودکش حملہ میں جاں بحق44افراد کی میتیں ورثا کے حوالے' رینجرز اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی 'دہشت گردی کے باعث پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا' لاشیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ ' میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا'رقت آمیز مناظر 'ہر آنکھ اشکبار۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ میں جاں بحق ہونے والے 44 افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ،متعدد افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں، شہید ہونیوالے تین رینجرز

...تفصیل

کراچی، نادرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوںسے 5افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں سے 5افراد کی تشددزدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو پولیس اسٹیشن کی حدود میں ناردرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں سے5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تمام افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کوتحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں اسی علاقے سے متعدد بار تشدد زدہ لاشیں مل چکی ہیں

...تفصیل

امام حسین کی جدوجہد ہر آمر کیخلاف جدوجہد کادرس دیتی ہے،صدر،وزیراعظم

 صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین  کی جدو جہد ہر آمر کیخلاف جدوجہد کا درس دیتی ہے' ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ جانے اور چور دروازے سے اقتدار کے راستوں کو تالہ لگانے کا درس دیتی ہے' حضرت امام حسین نے اپنی قربانی سے ہمیں ظلم کے خلاف اور حق کی سربلندی کے لئے ڈٹ جانے کا پیغام دیا ہے' اُسوہ شبیری پر چل کر ہمیں تمام اختلافات بھلا کر محبت ،رواداری،برداشت،امن،سلامتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا' آج کے دن ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ وہ کون سی طاقتیں ہیں جو اسلامی جمہوریہ

...تفصیل

بنگلہ دیش میں اسلام پسند رہنمائوںکو سزائیں،سراج الحق کا چوہدری نثار کو ٹیلی فون

 امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وفاقہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بنگلہ دیشن میں اسلام پسند رہنمائوں کو سزائوں بارے بات چیت کی گئی۔ سرا ج الحق نے وزیر داخلہ کو متوجہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت اسلام پسندراہنمائوں کو سزائیں بھارت کے ایما پر دے رہی ہے ،بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے 71ء کے جن جنگی جرائم کی آڑمیں اسلامی رہنمائوں کو قید و بند اور پھانسیو ں کی سزائوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے،وہ سراسر غلط اور بنگلہ دیش میں بھارتی اثرو رسوخ کا نتیجہ ہیں ،حکومت

...تفصیل

واہگہ بارڈر پر لوگوں کا جذبہ اعتماد کی عکاسی کرتا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں لوگوں کا جذبہ دہشتگردی کے خلاف اتحاد کے جذبہ کی عکاسی کرتا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب قوم کے اسی جذبے سے ہے جو کہ قوم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئیں،خورشیدشاہ

اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے حکومت سے ڈیزل، پیٹرول سمیت بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا حکومت اور پی ٹی آئی ڈائیلاگ پر آئیں۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ فلور آف دی ہائوس میں نے حکومت پر پریشر ڈالا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں۔ میرے مطالبے پر حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں کم کیںجو خوش آئند ہے۔ ڈیزل اور پیٹرول کی مزید چار روپے جبکہ بجلی کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ

...تفصیل