Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،نوازشریف

وزیراعظم میاں نواز شریف نے چاروں صوبائی حکومتوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے عوام دوست فیصلوں سے غریب عوام کو اس کا فائدہ پہنچنا چاہیے،گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ سے کسان کی فی ایکڑ آمدنی میں تین سے چار ہزار روپے اضافہ ہوگا۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز اور گڈز ٹرانسپورٹرز کی طرف سے کرایوں میں کمی نہ کرنے کی

...تفصیل

عمران خان کو ''چندے''کے کاروبار پر ''نوبل انعام''ملنا چاہئے،احسن اقبال

وفاقی وزیر تر قی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بول کر نوجوانوں میں شدت پسندی کا جذبہ پیدا نہ کر یں 'تحر یک انصاف کے احتجاجی دھر نے اقتصادی دہشت گردی ہیں اور عوام نے جمہو ریت کیخلاف دھر نوں کی سیاست کو مستر دکر دیا ہے'حالات کا تقاضا ہے کہ عمران خان چوراہے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر بات کر یں 'عمران خان پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اپنی سیاست کیلئے پورے ملک کو دائو پر لگا رہے ہیں 'عمران خان کا اپنا ''چندے ''کا کاروبارچل رہا ہے اور انکو چندے پر

...تفصیل

فضل الرحمن ذہنیت تبدیل کریں، ورنہ عورتیں انکا گھیرائو کرینگی،تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف کی خواتین کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لینے اور آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا نے اپنی گندی زبان اور ذہنیت تبدیل نہ کی تو ان کے خلاف عورتیں سڑکوں پر نکل کر ان کا گھیرائو اور ان کی کرپشن بے نقاب کریں گی، آئندہ الیکشن میں خیبرپختونخواہ سے مولویوں کی سیاست ختم کر دیں گے، عورتوں کو با اختیار ہوتا دیکھ کر مولانا کو ہارٹ اٹیک ہو رہے ہیں، عورتوں کے حوالے سے

...تفصیل

پاکستان میں تبدیلی ناچ گانے سے نہیں،اسلامی تعلیمات سے آئیگی،سمیع الحق

جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ انقلاب اور تبدیلی کے نام پر کسی کو ملک تبا ہی کا شکار نہیں کر نا چاہیے'پاکستان میں تبدیلی ناچ گانوں سے نہیںآسکتی ' اگر آج امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے تو یہ ان کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کیونکہ وہ اپنے عوام کو خوش کرنے کی بجائے امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مر کزی سیکرٹری اطلا عات علامہ عاصم مخدوم سے ٹیلی فونک گفتگو میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پاکستان میں انقلاب ناچ گانوں سے

...تفصیل

خیبر ون آپریشن جھڑپ میں 5جنگجو جاں بحق،1سکیورٹی اہلکار شہید،باڑہ میں مارٹر گولہ گرنے سے 3افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ اکاخیل میں  سیکیورٹی فورسزکے ساتھ  جھڑپ میں5 دہشت گرد ہلاک اور7زخمی ہوگئے،جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکاربھی شہید اور ایک  زخمی ہوگیا،دوسری جانب باڑہ میں مکان پر مارٹر گولہ گرنیسے 3 بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔اتوارکو سیکورٹی ذرائع کے مطابق  خیبر ایجنسی میں خیبر ون آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ باڑہ کے علاقے اکا خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک اورسات زخمی ہوگئے۔جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکاربھی شہید

...تفصیل

جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں،حکومت پاکستان مکمل خاموش ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ صرف خیبر پختونخوا کی حکومت میں ہم اتحادی ہیں ، ملکی اور سیاسی طور پر دونوں پارٹیاں آزاد اور خود مختار ہیں، اسلام آباد میں بحران برپا ہے ، بحران کو کسی بڑے حادثے میں تبدیل ہونے سے بچالیا، جب بھی سیاسی لوگ آپس میں لڑ پڑے تو ملک پر مارشل لاء آگیا اور آئین ختم ہوگیا،بنگلہ دیش میں پاکستان کی حمایت پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسی کی سزائیں دی جارہی ہیںلیکن حکومت پاکستان بالکل خاموش ہے، بنگلہ دیش حکومت پر دباؤ ڈال کر سزائیں واپس

...تفصیل