Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

قومی اسمبلی ،متحدہ اپوزیشن کا او جی ڈی سی ایل کی نجکاری و تشدد کیخلاف احتجاج جاری،واک آئوٹ

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن نے او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر اداروں کی نجکاری، او جی ڈی سی ایل ملازمین پر پولیس کے تشدد کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج اور واک آئوٹ کیا، جماعت اسلامی، اے این پی بھی دوسرے روز احتجاج اور واک آئوٹ میں شامل ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، اقتدار میں آ کر تمام سیاستدان عوام سے کئے گئے وعدے بھول جاتے ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں، جس طرح سے پر امن مظاہرین پر تشدد کیا گیا وہ شرم ناک ہے، وزیر

...تفصیل

کسی سیاسی جماعت کا ساتھ دینے کی بجائے مسائل کے حل کا ساتھ دونگا،سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ دینے کے بجائے مسائل کے حل کا ساتھ دیں گے،سیاست کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا، جماعت اسلامی نے ہمیشہ اصولوں کی بات کی ۔اپنے ایک انٹرویو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اْن کی جماعت نے ہمیشہ اصولوں کی بات کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں کہتے ہیں ان کا ساتھ

...تفصیل

جماعت اسلامی کا مولانا مطیع الرحمان کی سزائے موت کیخلاف ملک گیر احتجاج،جلسے جلوس،ریلیاں،بنگلہ دیش فیصلہ واپس لے،مقررین

 امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر بنگلہ دیش میں امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمن نظامی کو سزائے موت سنائے جانے کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا ۔نماز جمعہ کے بعد وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں احتجاجی جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔علماء اور خطیب حضرات نے جمعہ کے خطبات میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں پربنگلا دیشی حکومت کے مظالم کی شدید مذمت کی ۔لاہور میں نماز جمعہ کے بعد ملتان روڈ پر بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ

...تفصیل

احتجاج کی آڑ میں فساد کی اجازت نہیں دے سکتے،مزدوروں کا تحفظ یقینی بنائینگے، چوہدری نثار

قومی اسمبلی میں اوجی ڈی سی ایل ملازمین پر اسلام آباد پولیس کے لاٹھی چارج پر اپوزیشن کا ایوان سے واک آئوٹ،چودھری نثار کے بیان پر پیپلزپارٹی بپھر گئی، کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مزدوروں کے حقوق کیلئے حکمران جماعت سے عدم تعاون کی دھمکی بھی دے ڈالی ، سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ دو ماہ سے زائد دھرنا دینے والوں کو حکومت کچھ نہیں کہتی، ہمت ہے تو تحریک انصاف کے دھرنے پر پولیس رٹ کرکے دکھائے، سکھ پارلیمنٹ کے اندر گھس جاتے ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں ہوتی، نااہل وزراء کی وجہ سے وزیراعظم مشکل صورتحال کا

...تفصیل

بیورو کریسی کسی بھی حکومت کے غلط احکامات پر عمل کرنے سے انکار کردے، ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے بیوروکریسی کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کوئی بھی ہو،وہ کسی بھی نوعیت کے غیر قانونی حکم کو ماننے سے انکار کردے لیکن یہ خیال رکھیں کہ تصادم اور بدمزگی کی صورت حال کسی بھی صورت میں پیدا نہ ہو۔وہ جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں101 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر انھوں نے کورس کے شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ ہماری قومی بدقسمتی رہی ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں تنزل اور انحطاط پیدا ہوا ہے جس سے بیورو کریسی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں

...تفصیل

محرم الحرام،بلوچستان میں تخریب کاری کی بڑی سازش ناکام،اسلحہ و بارودبرآمد

گلستان کے علاقے میں ایف سی نے خفیہ کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف سی نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کوئٹہ کے علاقے گلستان میں عبدالرحمان زئی کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ بارود، خود کش جیکٹس اور بم بنانے والے آلات شامل ہیں۔ ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے، مستونگ اور یارو میں بھی چھاپہ مار کر اسلحہ اور بارود برآمد کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی نے گلستان سے ایک مشکوک گاڑی اور ایک شخص کو حراست میں بھی لیا ہے جس سے

...تفصیل