Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

سپیکر کاالیکشن کمیشن کوخط لکھنے کا اقدام غلط پتہ پر خط ارسال کرنے جیسا ہوگا،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا اقدام غلط پتہ پر خط ارسال کر نے جیسا ہوگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ایاز صادق کا یہ اقدام 'غلط پتہ پر خط ارسال کرنے جیسا ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ سپیکرکے لئے ضروری نہیں کہ وہ کمیشن کو مطلع کریں کہ انہوں نے کسی کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کو یہ بتانے کی کوئی منطق نہیں کہ اسمبلی کے ایک رکن کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے

...تفصیل

وزیراعظم کا تھر میں قحط سالی کا نوٹس،این ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب

 وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تھر میں قحط سالی کا نوٹس لیتے ہوئے این ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے تھر میں قحط سالی سے متعلق پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے این ڈی ایم اے سے خشک سالی کے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت گذشتہ چھ ماہ میں تھر کے متاثرین کو ملنے والی امداد کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔


جنوبی وزیرستان میں گھر پر امریکی ڈرون حملہ،2غیر ملکیوں سمیت 7افراد جاںبحق

 جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے کے نتیجے میں 2غیرملکیوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے جاسوس طیارے نے اعظم ورسک میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے۔جمعرات کو امریکی جاسوس طیارے نے برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 4 افراد مارے گئے جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ سرکاری اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس مکان کو نشانہ بنایا گیا ہے اسے عسکریت پسند ایک مرکز کے طور پر استعمال کررہے تھے۔ہلاک ہونے

...تفصیل

انتخابی عمل پر اعتراضات مسترد، سپریم کورٹ میں عمران خان کی اپنی ہی وکٹ گر گئی،دھرناختم ہونا چاہیے،پرویزرشید

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی سپریم کورٹ میں اپنی ہی وکٹ گر گئی ،کھلاڑی سچا کھیل کھیل رہا ہے نہ ہی امپائر کے سامنے کھیل پیش کرنے کے قابل رہ گیا،تحریک انصاف ملکی ترقی میںرخنے ڈالنا بند کرے ،ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے دھرنا چھوڑ کر قومی اسمبلی میں اپنا کردار ادا کریں ، ہمارا ضمیر مطمئن اور دل صاف ہے ،عمران خان جس بات کوسڑکوں اور سپریم کورٹ میں ثابت نہیں کرسکے مذاکرات کی میز پرانہیں مطمئن کرینگے، آئین کی حدود میں ان کے مطالبات کا تسلی بخش جواب دینگے، نوازشریف،

...تفصیل

تھر ہلاکتیں ،'ن'لیگ اور پی پی کی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ انتہائی شرمناک ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تھر میں خشک سالی اور غذا کی قلت سے بڑے پیمانے پر خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں پر غفلت کا مظاہرہ کرنے اور ان کی روک تھام میں عدم دلچسپی کا اظہار کرنے پر وفاقی و سندھ حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور حکومتی طرز عمل کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تھر میں خشک سالی، قحط اور غذائی قلت کے نتیجے میں ضائع ہونے والی زندگیاں بچانا ممکن ہے، تاہم مسلم لیگ نواز اور پیپلر پارٹی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ انتہائی شرمناک

...تفصیل

متحدہ نے وزیر اعظم کو چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا،نئے صوبوں پر بات نہیں ہوئی،پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ملاقات میں چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا' ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں نئے صوبوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور حکومت میں نئے صوبوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا ۔  وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے معاملات حل کرانے کی پیشکش کی تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا استعفیٰ دینے

...تفصیل