Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

بھارت کو پاکستان سے بات کرنی ہے تو اسے پہل کرنی ہوگی،طارق فاطمی

خارجہ امور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی کے لیے دوبارہ رابطہ نہیں کرے گا، اگر بھارت کو پاکستان سے بات کرنی ہے تو اسے پہل کرنا ہو گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ دنوں میں سرحدوں پر پیدا ہونے والی کشیدگی کا براہِ راست تعلق بھارت میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے ہے، بھارت میں ریاستی انتخابات کے بعد زیادہ سوجھ بوجھ سے کام لیا جائے گا، بھارتیہ جنتا پارٹی انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لیے پاکستان مخالف جذبات کو استعمال کر رہی ہے، پاکستانی

...تفصیل

خیبر ایجنسی میں آپریشن جاری،21جنگجو جاںبحق،8اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کا خیبرایجنسی میں کیلرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں21دہشتگرد ہلاک جبکہ8فوجی جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ٹو جاری ہے۔ سپین کمر میں سیکیورٹی فورسز کا کیلرنس آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 21دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8فوجی جوان شہید بھی ہو گئے۔


او جی ڈی سی ایل کے مظاہرین پر اسلام آبادپولیس کا لاٹھی چارج،آنسو گیس کی شیلنگ

او جی ڈی سی ایل کے احتجاجی مظاہرین کو پولیس نے پارلیمنٹ ہائوس جانے سے روک دیا ، نادرا چوک کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھرائو ۔ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ادارے کے ملازمین کو پولیس نے پارلیمنٹ ہائوس کی جانب بڑھنے سے روک دیا اور نادرا چوک کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے افسران نے احتجاجی مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی مگر وہ

...تفصیل

پاکستان اور امریکہ کا ورکنگ گروپوں کے اجلاس رواں سال مکمل کرنے پر اتفاق

پاکستان اور امریکہ نے طویل المدت شراکت داری کے اسٹریٹیجک مذاکرات کے تحت ورکنگ گروپوں کی سطح کے اجلاسوں کا حالیہ دور رواں سال کے آخر تک مکمل کر نے اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے ۔ بدھ کو  پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈمین کے دورہ پاکستان کے اختتام پر وزارت خارجہ اور امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامئے کے مطابق یہ اتفاق ڈینئل فیلڈمین اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں کیاگیا ۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق

...تفصیل

تحریک انصاف کا پھر یوٹرن،استعفوں پر ڈیڈ لاک،معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجوں گا،اسپیکر کااعلان

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن ، اراکین کا سپیکر کے سامنے انفرادی طورپر پیش ہونے سے پھر انکار، سپیکر آتے ہی نہیں،تحریک انصاف کا الزام،سارا دن چیمبر میں موجود تھا،سپیکر کا جواب، ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا اعلان کردیا جبکہ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے ۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ اراکین نے اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے ڈھائی گھنٹے سے زائد تک سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں ان کا انتظار کیا لیکن وہ

...تفصیل

قومی اسمبلی ،سندھ حکومت پر الزامات کیخلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج،ایوان میں ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ حکومت پر بدعنوانی اور لوٹ مار کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے شدید احتجاج پر ایوان ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیاجبکہ ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے ایم کیو ایم کے سید آصف حسنین کا مائیک بند کروا کر معاملے کو مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔ منگل کو ایم کیو ایم کے سید آصف حسنین نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ تھر اور مٹھی میں قحط اور بھوک سے بچے مر رہے ہیں، ان لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، سندھ میں بار بار ایک ہی حکومت آتی ہے جو کام نہیں کررہی، ترقیاتی فنڈز کہاں گئے

...تفصیل