Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

سپریم کورٹ،اداروں کے سربراہان کی تقرریاں،حکومت سے تفصیلات طلب

سپریم کورٹ نے کمیشن کے ذریعے ہونے والی اداروں کے سربراہان کی تقرریوں اور خالی پوسٹوں بارے حکومت سے چوبیس گھنٹوں میں تفصیلات طلب کرلیں۔ منگل کو چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے غلام رسول بنام فیڈریشن آف پاکستان کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ کمیشن کے ذریعے کتنے اداروں میں تقرریاں کی گئی ہیں اور کتنے اداروں کے سربراہان کی تقرریاں نہیں ہوسکی ہیں اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کچھ اداروں کے سربراہان

...تفصیل

بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نئی پالیسیاں متعارف کرارہے ہیں،اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نئی پالیسیاں متعارف کرا رہی ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکے ملک میں جاری دھرنوں سیلاب کی تباہی اور اپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں قبائلیوں کی بحالی کی وجہ سے ملکی معیشت میں وقتی جمود آیا ہے موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی وجہ سے صورتحال کو بہتری کی جانب گامزن کر دیا گیا

...تفصیل

تھرپارکر میں موت کے سائے برقرار،غذائی قلت سے مزید 4زندگیوں کا خاتمہ

تھرپارکر میں موت کے سائے برقرار، غذائی قلت نے مزید 4 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔ مٹھی میں بھی ایک بچہ چل بسا جس کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد32ہوگئی جبکہ 350مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں، چوبیس بچے سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، جن میں دو کی حالت نازک ہے ، قحط کے مارے ہوئے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، حکومت کی طرف سے لگائے گئے ، ٹیوب ویل بند اور فلٹر پلانٹس ناکارہ ہو گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں سست رفتاری کا شکار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر جہاں کبھی تھر کے باسیوں کی بولیاں گونجتی تھیں، آج

...تفصیل

آم کی برآمد،کوالٹی کنٹرول پر عملدرآمد پاکستان کی شاندار کامیابی ہے،سکندر حیات بوسن

آم کی برآمد کو بین الاقوامی میعار کے مطابق بنانے میں کوالٹی کنٹرول پر عملدرآمد پاکستان کی شاندار کامیابی ہے۔ اس سال آم کی بر آمد میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ جبکہ انڈیا سے یورپ میں ہونے والی بر آمدات پر Quorantine Pests کی وجہ سے اور  382 Interception کی وجہ سے پابندی لگا دی گئی ہے۔ ہمارے برآمدی نظام میں بہت سی خامیاں تھیں لیکن تمام Stakeholders نے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اییک جامع ایکشن پلان بنایا۔ جسکے نتیجے میں گزشتہ سال کی 236

...تفصیل

مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں،2018میں ہی ہونگے،خواجہ آصف

وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان ہے نہ ایسی صورتحال نظر آتی ہے، وزیر اعظم کی یہ اپنی صوابدید ہے اگر وہ چاہیں تو مڈٹرم الیکشن کروا سکتے ہیں ' آئین نے انہیں اختیار دیا ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سازش کے تحت دیئے گئے ہیں تا کہ پاکستان معاشی ابتری کا شکار ہو لیکن وہ اپنے عزائم میں میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات اب معمول پر آ رہے ہیں اور مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ

...تفصیل

جمہوریت کو گرانے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے بڑا دھچکا برداشت کر لیا،پرویز رشید

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت نے بڑا دھچکا برداشت کیا،جمہوری تسلسل کا میٹھا پھل کھا رہے ہیں اور لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،اپنی پالیسی کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط کیا جبکہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں معیشت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،سرمایہ کاری کانفرنس میں240 مندوبین کی شرکت(ن) لیگ کی پالیسیوں کا مظہر ہے،مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

...تفصیل