Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

راولپنڈی ،گھریلو تنازعے پر بیوی نے شوہر اور دو بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی

تھانہ ائر پو ر ٹ کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی خاتون نے شوہر اور دو بچوں کو زہر دے کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔تفصلات کے مطابق تھانہ ائر پو ر ٹ کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں بلاک سی کے ر ہا  ئشی شاہد کا اس کی بیوی شاہدہ کے ساتھ ایک اور شادی کرنے کے تنازع سے تنگ آکر بیوی نے پہلے اپنے شوہر اور بچوں عرشہ فاطمہ عمر 10 ماہ  اور عادل عمر 6 سال کو زہر دینے کے بعد خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے

...تفصیل

ٹارگٹڈ آپریشن بے سود،کراچی میں خون کی ہولی جاری،مزید 9افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں  برآمد کرلی گئیں جس کے بعد  شہر میں پرتشدد واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی  ۔ پیر کو پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے کہاہے کہ تینوں افراد کو اغوا کے بعد بدترین تشدد کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت عبدالرحمان مری اور نجیب اللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے تاہم تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب گلستان

...تفصیل

نائیجیریا کیساتھ ملکر دہشتگردی سمیت مشترکہ مسائل پر قابو پا لیں گے،صدر ممنون

صدر مملکت ممنون حسین  نے کہا ہے کہ پاکستان اور نائیجیریا کو دہشتگردی سمیت مختلف مشترکہ مسائل کا سامنا ہے،  مشترکہ کوششوں سے جلد ہی ان مسائل پر قابو پا لیں گے،  دونوں ملک دفاع سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر  ایک دوسرے کیلئے  مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں'  پاکستان  نائیجیریا کی سیکورٹی فورسز کو مختلف شعبوں میں تربیت  فراہم کرسکتا ہے۔ وہ پیر کو پاکستان کے دورے پر آئے  ہوئے  نائیجیریا کے ائرچیف ایڈی سولا ایموسو  سے ایوان صدر میں   ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔   سیکرٹری دفاع اور

...تفصیل

سینٹ قومی اسمبلی،فضل الرحمن پر حملے کیخلاف سمیت متعدد قراردادیں اتفاق رائے سے منظور

سینٹ نے سینٹ فورم برائے پالیسی تحقیق کے قیام  اسلامی بینکاری کو فروغ دینے مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملے کیخلاف پارلیمنٹ کو فاٹا کیلئے قانون سازی کا اختیار دینے اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار قبائلی علاقوں تک بڑھانے کی قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کرلیں ۔پیر کو سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئر مین صابر بلوچ کی زیر صدارت ہوا اجلاس کے دوران قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے تحریک پیش کی کہ قواعد ضابطہ کار و انصرام کارروائی سینیٹ 2012ء کے قاعدہ 269 کے ذیلی قاعدہ 4 کے تحت ترامیم پیش کرنے

...تفصیل

ہتک عزت نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا،2نمبر عمران خان تھے جو مشرف کے سامنے بک گئے،افتخار چوہدری

سابق چیف جسٹس  افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ  عمران خان کیخلاف بھیجے گئے  ہتک عزت نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں  کروں گا ، دو نمبر عمران خان تھے جو مشرف کے سامنے بھک گئے تھے ، ابھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں  تھوڑا انتظار  کریں۔ اسلام آباد میں  میں معروف ایڈووکیٹ اکرم شیخ  سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کے الزامات پر  ہائی پروفائل  کیس ہے  ہتک عزت  کے نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا عمران خان کے علاوہ دوسرے لوگ بھی عزت  دار

...تفصیل

سمندری طوفان نیلو فر نے شدت اختیار کرلی ،کراچی سے چند سو کلو میٹر دور،دفعہ 144نافذ

بحیرہ عرب کے وسطی مغربی علاقے میں بننے والا سمندری طوفان اے زیرو فور( نیلوفر)مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اس کی شدت میں انتہائی اضافے کا امکان ہے۔ نیلوفر اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عمان کے ساحل کی جانب بڑھے گا جس کے بعد بھارت اور سندھ کے ساحلی علاقوں کا رخ کرے گا۔ انتیس اور تیس اکتوبر سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ طوفان کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کیلئے محکمہ موسمیات کے دفتر میں کنٹرول

...تفصیل