Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

بھارتی تسلط کیخلاف کشمیریوں کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ مظاہرے ریلیاں،بھارت کشمیر میں ریفرنڈم پر تیار ہو تو ہم عملدرآمد کو یقینی بنائینگے،پاکستان کی پیشکش

مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے67 سال ہونے پر آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں  پیر کو کشمیریوںنے یوم سیاہ منایا اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ حریت کانفرنس (گ)، حریت کانفرنس(ع)، جے کے ایل ایف اور دختران ملت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سرینگر اوروادی کے دیگر حساس علاقوں میں فوج اورسی آر پی ایف کومتحرک رکھا گیا ۔سکیورٹی فورسز نے درجنوں کشمیری گرفتار کرلئے'  ہڑتال کی وجہ سے تمام تجارتی مراکز، پٹرول پمپ اور ٹرانسپورٹ بند رہی۔ سری

...تفصیل

مرنے کو تیار ہیں لیکن سندھ کے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے،خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف   خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں  پاکستان کو بچا رہی ہے، حضورۖ کی شان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا گستاخی ہے' نفرتیں چھوڑ دیں،نفرتوںسے بہت نقصان  ہوگا' مجھ سمیت کوئی بھی مسلمان حضورۖ کی شان میں گستاخی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا' کراچی میں پچاس لاکھ پٹھان رہتے ہیں' پنجاب اور سندھی بھی رہتے ہیں'  سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ وہ اتوار کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے،

...تفصیل

سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہٹ دھرمی اور قومی اسمبلی سے استعفے واپس نہ لینے کے ضد پر قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے  حکومتی شخصیتوں سے رابطہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کے استعفے منظور کرلئے جائیں اور مستعفی ہونے والے ممبران کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے جائیں ۔ سپیکر نے پی ٹی آئی کے ارکان کو 29اکتوبر کیلئے حتمی نوٹس پیش ہونے کیلئے جاری کردیا ہے جبکہ عمران خان نے اپنے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اکٹھے ہوکر پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں سپیکر

...تفصیل

سیلاب متاثرین کیلئے خادم اعلیٰ امدادی پیکج کے دوسرے مرحلہ کی منظوری

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کو پہلے مرحلے میں مالی امداد کی پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہو چکا ہے اور پہلے مرحلے میں مجموعی طو رپر 83557 متاثرہ خاندانوں کو 25،25ہزار روپے مالی امداد کی ادائیگی کی جا چکی ہے جبکہدوسرے مرحلے میں مستند سروے کی بنیاد پر تخمینہ لگاکر گھروں اور فصلوںکوپہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کے لئے مالی امداد کی ادائیگی کی جائے گی اورسیلاب سے متاثرہ 16اضلاع میں جن لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے انہیں بھی معاوضہ دیں گے،وہ یہاں ایک اعلیٰ

...تفصیل

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی فضائی کارروائی،18جنگجوں جاں بحق،گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ

شمالی وزیرستان میں پاک فوج  کا آپریشن ضرب عضب اور  خیبر ایجنسی میںآپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ،خیبر ایجنسی میں  پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 18 دہشت گرد مارے گئے'   دہشت گردوں  کے ٹھکانوں کو نشانہ  بنا کرگولہ بارود  کا بڑا ذخیرہ   تباہ کردیا گیا۔  اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج  کا آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی

...تفصیل

بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر کی دوبارہ خلاف ورزی

بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ اور ہرپال سکیٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری بھارتی فورسز نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سویلین آبادی کو ٹارگٹ بنایا بھارت کی جانب سے دھمالہ حاکم والا دافاعی پوزیشن پر واقعہ اشرف شہید پوسٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا فائرنگ اور گولہ باری سے علاقے میں خوف وہراس چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی بھارتی سورمائوں کی توپیں خاموش واقعات کے مطابق بھارتی جارحیت کا

...تفصیل