Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار

گلستان جوہر الحبیب سوسائٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر الحبیب سوسائٹی میں کارروائی کرکے 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور خود جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق حساس اداروں کی مصدقہ اطلاعات پر ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار

...تفصیل

پاک فضائیہ اور چین کی مشترکہ مشقیں شاہین فائیو شروع

چین اور پاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں شاہین فائیو چین میں شروع ہو گئیں۔چینی فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی معیار کی فضائی قوت بننے کیلیے غیر ملکی افواج کی مہارت سے فائدہ اٹھانا نا گزیر ہے، پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ترجمان شی جنکی کے مطابق ان مشقوں میں جے الیون فائٹرز، جے این سیون بمبر، کے جے 200 اواکس طیاروں، زمینی فورسز اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ریڈارز شامل ہیں۔ ان مشقوں کیلیے پاکستان نے جے ایف 17اور قبل از وقت خبردار کرنے والے طیارے بھجوائے تھے۔ترجمان نے کہا

...تفصیل

کوئٹہ سے جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے نائب امیر اغوا

جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل مولانا علی محمد ابو تراب کو مسلح افراد نے ایئرپورٹ سے ان کے بیٹے عبدالحمید، سیکریٹری عبدالستار اور محافظ سمیت اغوا کر لیا۔مولانا علی محمد ابو تراب کومسلح افراد نے ایئرپورٹ سے ان کے بیٹے عبدالحمید، سیکریٹری عبدالستار اور محافظ سمیت اغوا کیا اور ان کی گاڑی چھوڑ گئے تاہم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر مرکزی اور صوبائی رہنماں جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، مرکزی انجمن تاجران اور دیگر نے اغوا کی شدید الفاظ میں

...تفصیل

آرمی چیف نے چار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 4 اہم دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ موت کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں ریاض احمد، حفیظ الرحمان، محمد سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں اور چاروں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں

...تفصیل

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 204ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 204 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن رد الفساد میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔

ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.ترجمان سندھ رینجرزکے جاری کردہ بیان کے مطابق یوم شہدا کے موقع پرشہدا ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے دوران رینجرز پبلک اسکول کے طلبا نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملی نغمے اورٹیبلو پیش کئے اس کے علاوہ ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرسپوتوں کی زندگی اورشہادت کودستاویزی فلم کی شکل میں بھی پیش کیا گیا، اس موقع پرڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید

...تفصیل