Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

کراچی یونی ورسٹی میں دہشتگردی کا کوئی ونگ نہیں چل رہا، وائس چانسلر

جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹر اجمل خان کا کہنا ہے کہ طلبا تنظیموں کی بحالی ہونی چاہیے جب کہ جامعہ میں دہشتگردی کا کوئی ونگ نہیں چل رہا۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹر اجمل خان نے پریس کانفرنس میں میڈیا پرچلنے والی خبروں اورطلبا کا دہشت گردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سیکیورٹی ایجنسیزکی جانب سے کوئی معلومات نہیں دی گئی، میری معلومات کا ذریعہ میڈیا ہے۔  چیئرمین سینٹ کی طلبا تنظیموں کی بحالی کے حوالے سے رائے ذاتی نوعیت پراچھی ہے، سیکیورٹی انتظامات ہمارا نہیں اداروں کا

...تفصیل

میانمار میں مسلمانوں اورسندھ میں مہاجروں سے زیادتی کی جارہی ہے، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں پر اور سندھ میں مہاجروں سے زیادتی کی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ برما کے حالات پر ہم نے سخت موقف اور پیغام بھیجا ہے، ہم نے عالمی اداروں سے کہا کہ وہ مداخلت کرکے میانمار کے حالات پر قابو پائیں، ہم نے سینیٹ، قومی اور سندھ اسمبلی میں برما کے حوالے سے قراد داد پیش کی ہیں، ہمیں برما کے ساتھ سفارتی تعلقات پربھی نظرثانی کرنا چاہیے، میانمار

...تفصیل

آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کے سلسلے کو روکیں، پاکستان

پاکستان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے برما کی نوبیل انعام یافتہ حکمران آنگ سان سوچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مسلمانوں کے خلاف ظلم و زیادتی کا سلسلہ رکوائیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے، میانمار میں براہ راست ریاستی اداروں کی سرپرستی میں خواتین و بچوں سمیت بے

...تفصیل

تمام ممالک کو پاکستان کیساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے، برطانوی اپوزیشن رہنما

برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن پاکستان کی حمایت میں بول پڑے اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹریو میں اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے اور دوسرے ممالک کو اسلام آباد پر تنقید سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خطاب کی جانب تھا جس میں انہوں نے جنوبی ایشیا کے بارے میں اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کو تنبیہ کرتے

...تفصیل

ایم کیو ایم پاکستان نے 16ستمبر کا احتجاج منسوخ کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف کیا جانے والا 16 ستمبر کا احتجاج منسوخ کر دیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف مزار قائد کے سامنے ہونے والا احتجاج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان کل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پریس کانفرنس میں کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی واضح کریں گے۔اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے 2017 کی مردم شماری کے نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور اس کے خلاف پہلے 10 ستمبر کو احتجاج اور

...تفصیل

دنیا تسلیم کرے یا نہ کرے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری بقا دا پر لگی ہے اس لیے ہم سے بہتر یہ جنگ کوئی لڑ ہی نہیں سکتا تھا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں سفرا کانفرنس کے اختتام پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ خطے میں تبدیلی کے باعث نئی جغرافیائی تبدیلیاں آ رہی ہیں، نئے اتحاد بن رہے ہیں اور ہمیں بھی نئی اور درست سمت کا تعین کرنا ہو گا، ہمیں شدت سے احساس ہے کہ ہماری قربانیوں کو دنیا دوسری نظر سے دیکھتی ہے لیکن ہمیں دنیا کے نقطہ

...تفصیل