Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دارہمیں نہ ٹھہرائیں،سربراہ پاک فضائیہ

ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دنیا کوہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا اورہم پاکستان کی سالمیت، ترقی اور تحفظ کوہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔یومِ فضائیہ کے موقع پرپاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شہیدوں اورغازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی بیش بہا قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستانی عوام اورافواج کی بیش بہا قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمبٹنے کے لئے ہردم تیارہے، ہم

...تفصیل

راشدمنہاس شہیدکے مزار پر پاک فضائیہ کے دستے کی سلامی

یوم پاک فضائیہ کے  موقع پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے اپنے شہیدوں کو خراج  عقیدت پیش کیا ، کالا پل کے قریب آرمی قبرستان میں راشد منہاس شہید کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حسیب پراچہ تھے۔آرمی قبرستان میں راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کر نے کے پاک فضائیہ کے جوانوں نے پریڈ کی، مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حسیب پراچہ نے راشد منہاس کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس بھی موجود تھے۔راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل

...تفصیل

چنیوٹ کے دلہا کی دلہنیا خواجہ سرا نکلی

چنیوٹ میں ارمانوں سے دلہنیا کو بیاہ کر گھر لانے والے دلہا کے ساتھ دھوکا ہوگیا اور اس کی دلہن خواجہ سرا نکلی جو گھر بھی لوٹ کر فرار ہوگئی۔چنیوٹ کے رہائشی 52 سالہ گلزار نے سونیا نامی لڑکی سے کورٹ میرج کی لیکن وہ فراڈی گینگ کے ہتھے چڑھ گیا۔فراڈی گینگ نے گلزار کا نکاح خواجہ سرا کے ساتھ پڑھایا اور تین روز بعد اسے رخصت کردیا لیکن دلہا کو نکاح تک اس بات کا علم نہ ہوا۔گلزار جب اپنی دلہن کو گھر لے کرآیا تو اسے اپنے ساتھ دھوکے کا احساس ہوا کہ اس کی دلہن کوئی خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے۔گلزار نے اولاد کی

...تفصیل

حساس اداروں نے ملتان اور پشین سے انصارالشریعہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے

حساس اداروں نے ملتان اور پشین میں کارروائیوں کے دوران انصارالشریعہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز کراچی سے انصارالشریعہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی تنظیم اعلی تعلیم یافتہ لڑکوں پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے انصار الشریعہ کے دہشت گرد طلحہ انصاری کو گرفتار کرلیا۔تنظیم کو منوانے کیلئے پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کی، انصارالشریعہ کے سربراہ کا انکشافذرائع کا کہنا

...تفصیل

یوم دفاع کی بھرپور کوریج پر آرمی چیف کا میڈیا سے اظہار تشکر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی بھرپور کوریج کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ریاستی پالیسیوں کو فروغ دینے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی تعمیر و ترقی میں میڈیا نمایاں طور پر حصہ لیتا ہے، یوم دفاع پر بھرپور کوریج کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ملک بھر

...تفصیل

پی ٹی آئی کو2ہفتوں میں بیرون ملک سے ملنے والی رقوم کے ذرائع بتانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ بیرون ملک سے ہونے والی فنڈنگ کے ذرائع 2 ہفتوں کے اندر الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انورمنصور عدالت میں پیش ہوئے۔ انور منصور نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ناہی عدالت ہے نا ٹربیونل اور نا ہی اس کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کسی بھی جماعت کے فنڈز کی دستاویزات دوسری پارٹی کو دینے کا حکم جاری کرسکے، اگر ایسا ہوتا

...تفصیل