Get Adobe Flash player

موصل میں بمباری، امریکا کا داعش لیڈروں کو ہلاک کرنے کا دعوی

امریکا کے زیر قیادت اتحادی افواج نے عراقی شہر موصل میں فضائی کارروائی کرکے داعش شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی افواج کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں دعوی کیا ہے کہ اتحادی طیاروں کی بمباری سے گزشتہ ماہ داعش کے 18 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ان میں 13 موصل میں ہلاک ہوئے۔ کرنل جان ڈوریان کا کہنا تھا کہ حملے میں ٹارگٹ ہونے والوں میں سے بیشتر داعش کے ملٹری کمانڈرز تھے۔ موصل میں فضائی حملے کے دوران داعش کا مبینہ ڈپٹی ملٹری کمانڈر ابو جنت بھی ہلاک ہو چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق ابو جنت کیمیائی ہتھیار بنانے میں بھی مہارت رکھتا تھا۔