Get Adobe Flash player

بچوں سے زیادتی کے مرتکب 848 پادری عہدوں سے برطرف

 ویٹی کین کی مذہبی انتظامیہ نے بچوں سے زیادتی کے مرتکب قرار پانے والے آٹھ سو اڑتالیس پادریوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا۔ سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی کانفرنس میں ویٹی کین کی مذہبی انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اور بچوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ دس برس کے دوران بچوں سے جنسی زیادتی اور بدسلوکی کے مرتکب آٹھ سو اڑتالیس پادریوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ویٹی کین کی مذہبی انتظامیہ کے نمائندے آرچ بشپ سلوانو ٹوماسی کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد اور بدسلوکی کے حوالے سے قائم مانیٹرنگ کمیٹی ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ بچوں سے بدسلوکی کے واقعات کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔